
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی انتخابات سے قبل ایک بار پھر بنیامن نیتن یاہو کی 'مکمل حمایت' کے اعلان کے چند گھنٹے بعد، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم امریکہ کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں۔پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع قلات اور گوادر میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے چار شدت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے سعودی عرب کو فوجی معاونت کی منظوری سے متعلق درخواست پر آج پارلیمان ووٹنگ کیے جانے کا امکان ہے۔کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ صوبہ البرٹا میں ایک فوجی اڈے پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں چار کینیڈین فوجی ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔یمن کے حوثی گروپ نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات کے قریب موجود ملازمین اور شہریوں کو ایک بار پھر انخلا کی وارننگ جاری کی ہے۔ حوثی ذریعے نے آرامکو کے شیئر ہولڈرز سے بھی اپیل کی کہ وہ 'دیر ہونے سے پہلے ممکنہ نقصانات سے بچنے کے لیے' اپنے حصص فروخت یا واپس لے لیں۔سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر نجران میں ایک پروجیکٹائل گرنے کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ سعودی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق واقعے میں تین رہائشی مکانات اور تین گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ بنیامن نیتن یاہو امریکہ کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی