گورنر خیبر پختونخوا کا تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا اعلان، سیاسی سفارش قبول نہیں ہوگی


گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور اس معاملے میں کسی سیاسی شخصیت کی سفارش نہیں مانی جائے گی۔ وفاق اور صوبے کے درمیان کوئی لڑائی نہیں، تمام صوبوں کے ساتھ تعلقات بہتر رکھیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کو صاف ستھرا بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور جہاں بھی تجاوزات موجود ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ گندم کے معاملے پر رپورٹ سامنے آنے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا، جبکہ شہر میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا، جبکہ مبینہ طور پر مالی مفادات کے لیے شروع کیے گئے منصوبوں کے ذمہ داروں کا بھی احتساب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے سامنے بند راستہ آج کھول دیا جائے گا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے کے حل کے لیے بھی کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کا دور ختم ہونا چاہیے، کیونکہ ریکوری نہیں ہوگی تو بجلی کی پیداوار کیسے ممکن ہوگی۔ گورنر خیبرپختونخوا نے واضح کیا کہ اب اختلافات کے بجائے باہمی تعاون اور بہتر تعلقات کو فروغ دیا جائے گا اور وفاق کے ساتھ صوبے کا کوئی تنازع نہیں ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کے مسائل کا سفارتی حل ضروری ہے: عباس عراقچی

یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حوثیوں کے حملے میں کم ازکم 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

جسٹس حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا حلف اٹھالیا

خیبرپختونخوا صحت کارڈ پلس پروگرام میں مبینہ مالی بے ضابطگیاں، سابق سی ای او نیب طلب

خیبر پختونخوا میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع

روسی وزیرِ خارجہ کی تہران آمد، پاسدارانِ انقلاب کی نئے امریکی حملے کی صورت میں توانائی بحران مزید سنگین ہونے کی تنبیہ

یمن میں فوجی کیمپ پر حوثیوں کے حملے میں 18 ہلاکتوں کی اطلاعات، مشرقِ وسطی میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

قطر کا علاقائی ممالک کے مابین نئی دفاعی شراکت داری کا اعلان، روسی وزیرِ خارجہ کا دورہ ایران

وزیراعظم کی لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظیم نو کی ہدایت

خیبر پختونخوا میں معدنیات کے ٹھیکوں پر بحث اور ’ایف ڈبلیو او‘ کا ذکر: شمالی وزیرستان میں ’محمد خیل‘ کاپر منصوبہ کیا ہے؟

بجلی چوروں کی اب خیر نہیں! ٹرانسفارمرز بند کرنے کے لیے نیا اسمارٹ سسٹم تیار

اسکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی کے کیڈٹس کا آئی ایس پی آر کا یادگار دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر سے خصوصی نشست

پاکستان کی ’جین زی‘ سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیوں کر رہی ہے؟

بنیامن نیتن یاہو امریکہ کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی

گورنر خیبر پختونخوا کا تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا اعلان، سیاسی سفارش قبول نہیں ہوگی

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی