خیبر پختونخوا میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع


خیبرپختونخوا میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، پشاور رنگ روڈ پر تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے گڑھی قمر دین میں درجنوں دکانوں کی غیرقانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کی موجودگی میں بھاری مشینری کی مدد سے یہ کارروائی عمل میں لائی گئی، جس میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ انتظامیہ کے مطابق آپریشن کا مقصد رنگ روڈ اور ملحقہ علاقوں سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ، سڑک کی حدود بحال کرنا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے واضح کیا ہے کہ تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، جبکہ غیرقانونی تعمیرات دوبارہ قائم ہونے سے روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ انتظامیہ نے شہریوں اور دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر غیرقانونی تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں اور کارروائیوں کے دوران انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ خیبرپختونخوا میں تجاوزات کے خلاف جاری اس کارروائی کا مقصد عوامی راستوں کو بحال کرنا اور ٹریفک کی مشکلات کم کرنا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کے مسائل کا سفارتی حل ضروری ہے: عباس عراقچی

یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حوثیوں کے حملے میں کم ازکم 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

جسٹس حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا حلف اٹھالیا

خیبرپختونخوا صحت کارڈ پلس پروگرام میں مبینہ مالی بے ضابطگیاں، سابق سی ای او نیب طلب

خیبر پختونخوا میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع

روسی وزیرِ خارجہ کی تہران آمد، پاسدارانِ انقلاب کی نئے امریکی حملے کی صورت میں توانائی بحران مزید سنگین ہونے کی تنبیہ

یمن میں فوجی کیمپ پر حوثیوں کے حملے میں 18 ہلاکتوں کی اطلاعات، مشرقِ وسطی میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

قطر کا علاقائی ممالک کے مابین نئی دفاعی شراکت داری کا اعلان، روسی وزیرِ خارجہ کا دورہ ایران

وزیراعظم کی لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظیم نو کی ہدایت

خیبر پختونخوا میں معدنیات کے ٹھیکوں پر بحث اور ’ایف ڈبلیو او‘ کا ذکر: شمالی وزیرستان میں ’محمد خیل‘ کاپر منصوبہ کیا ہے؟

بجلی چوروں کی اب خیر نہیں! ٹرانسفارمرز بند کرنے کے لیے نیا اسمارٹ سسٹم تیار

اسکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی کے کیڈٹس کا آئی ایس پی آر کا یادگار دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر سے خصوصی نشست

پاکستان کی ’جین زی‘ سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیوں کر رہی ہے؟

بنیامن نیتن یاہو امریکہ کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی

گورنر خیبر پختونخوا کا تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا اعلان، سیاسی سفارش قبول نہیں ہوگی

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی