ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی


محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز کے مقابلے میں درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ شہر میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات اور گردونواح میں دوپہر کے بعد مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہ سکتا ہے، جبکہ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب موسم کی تبدیلی کے ساتھ لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال مزید تشویشناک ہوگئی ہے۔ شہر میں گزشتہ روز کے مقابلے میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) میں 24 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مجموعی سطح 221 تک پہنچ گئی۔ فضائی آلودگی کے حوالے سے جی ٹی روڈ لاہور سب سے زیادہ متاثرہ مقام رہا، جہاں اے کیو آئی 385 ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر علاقوں میں برکی روڈ پر 278، ایجرٹن روڈ پر 255، کاہنہ نو میں 237، پنجاب یونیورسٹی کے علاقے میں 226 اور ملتان روڈ پر 208 کی سطح ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے اور نمی کا تناسب 83 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی میں اضافے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں، بالخصوص حساس طبی حالات سے دوچار افراد کو آلودہ فضا میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنا چاہیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کے مسائل کا سفارتی حل ضروری ہے: عباس عراقچی

یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حوثیوں کے حملے میں کم ازکم 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

جسٹس حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا حلف اٹھالیا

خیبرپختونخوا صحت کارڈ پلس پروگرام میں مبینہ مالی بے ضابطگیاں، سابق سی ای او نیب طلب

خیبر پختونخوا میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع

روسی وزیرِ خارجہ کی تہران آمد، پاسدارانِ انقلاب کی نئے امریکی حملے کی صورت میں توانائی بحران مزید سنگین ہونے کی تنبیہ

یمن میں فوجی کیمپ پر حوثیوں کے حملے میں 18 ہلاکتوں کی اطلاعات، مشرقِ وسطی میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

قطر کا علاقائی ممالک کے مابین نئی دفاعی شراکت داری کا اعلان، روسی وزیرِ خارجہ کا دورہ ایران

وزیراعظم کی لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظیم نو کی ہدایت

خیبر پختونخوا میں معدنیات کے ٹھیکوں پر بحث اور ’ایف ڈبلیو او‘ کا ذکر: شمالی وزیرستان میں ’محمد خیل‘ کاپر منصوبہ کیا ہے؟

بجلی چوروں کی اب خیر نہیں! ٹرانسفارمرز بند کرنے کے لیے نیا اسمارٹ سسٹم تیار

اسکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی کے کیڈٹس کا آئی ایس پی آر کا یادگار دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر سے خصوصی نشست

پاکستان کی ’جین زی‘ سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیوں کر رہی ہے؟

بنیامن نیتن یاہو امریکہ کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی

گورنر خیبر پختونخوا کا تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا اعلان، سیاسی سفارش قبول نہیں ہوگی

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی