نوڈلز کھانے کے بعد ایک ہی گھر کے 5 افراد کی موت، تحقیقات میں نیا انکشاف


بھارت میں ایک خاندان کے پانچ افراد کی اچانک ہلاکت نے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ ابتدائی طور پر اس واقعے کو نوڈلز کھانے سے جوڑا گیا، تاہم متعلقہ حکام نے زہر دیے جانے کے امکان کو بھی تحقیقات کا حصہ بنالیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست اتر پردیش کے علاقے گریٹر نوئیڈا میں پیش آیا، جہاں شوہر، بیوی اور ان کے تین بچے جان کی بازی ہار گئے۔ بتایا گیا ہے کہ متاثرہ افراد نے جمعے کی شب کھانے میں نوڈلز استعمال کیے تھے، جس کے بعد ان کی اموات کا معاملہ سامنے آیا۔ واقعے کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے محکمہ فوڈ سیفٹی نے گھر میں موجود غذائی اشیا اور ان کی پیکنگ کی جانچ کی، لیکن ابتدائی معائنے میں کوئی ایسی چیز سامنے نہیں آئی جسے براہ راست ہلاکتوں کی وجہ قرار دیا جاسکے۔ فوڈ سیفٹی افسر او پی سنگھ کے مطابق اہلکاروں نے خاندان کے زیر استعمال کھانے کی مصنوعات کا جائزہ لیا، تاہم پیکٹوں پر درج معلومات یا ان کے اندر موجود اشیا میں کوئی واضح خرابی نہیں پائی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عام طور پر آلودہ غذا کھانے سے متاثرہ شخص کو الٹی اور دست جیسی شکایات ہوسکتی ہیں۔ اس معاملے میں خوراک کے نمونوں سے فوری طور پر کوئی مشکوک بات سامنے نہ آنے کے باعث دیگر ممکنہ وجوہات بھی زیر غور ہیں۔ فی الحال یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ پانچوں افراد کی جان نوڈلز کھانے سے گئی یا اس کے پیچھے کوئی دوسرا سبب موجود ہے۔ موت کی حتمی وجہ کا تعین مزید تحقیقات کے بعد ہی ممکن ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کے مسائل کا سفارتی حل ضروری ہے: عباس عراقچی

یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حوثیوں کے حملے میں کم ازکم 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

ٹرمپ کی ’مدر آف آل بومبز‘ استعمال کرنے کی دھمکی کا مقصد ایران کو جھکنے پر مجبور کرنا ہے؟

’بم کو ماں کا نام دینا کیسی تہذیب ہے؟‘ ایران کی امریکا پر سخت تنقید

دنیا کے 80 کروڑ نوجوانوں کو ملازمت نہیں مل سکے گی؟ اقوام متحدہ نے بڑے خطرے سے خبردار کر دیا

فرانس میں عوامی غصہ بے قابو، احتجاج کے دوران عمارتوں میں آگ، 1200 افراد گرفتار

قطر کا علاقائی ممالک کے مابین نئی دفاعی شراکت داری کا اعلان، روسی وزیرِ خارجہ کا دورہ ایران

’مصر کے بیٹے کرائے کے سپاہی نہیں‘: محمد بن سلمان کا دورہ قاہرہ، حوثیوں کی تنبیہ اور صدر السیسی کی درخواست

پیرس کیوں جل رہا ہے اور فرانس میں احتجاج پرتشدد کیوں ہوا؟

غزہ میں خوراک کا بحران مزید سنگین، عالمی ادارے نے 5 لاکھ افراد کی امداد کم کردی

ایران کی توانائی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کو نشانہ بنائیں گے، تہران کی سخت وارننگ

سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں کی دھمکی، حوثیوں نے عالمی فضائی کمپنیوں کو خبردار کردیا

مہنگائی کے خلاف یورپ بھر میں احتجاج شدت اختیار کرگیا، فرانس، اٹلی اور البانیہ میں پولیس سے جھڑپیں

بنیامن نیتن یاہو امریکہ کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی

حوثیوں کی مبینہ ’مدد‘ اور ’سعودی عرب کی ناراضی کا خطرہ‘: یمن تنازع میں روس کس کا ساتھ دے رہا ہے؟

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی