دیر کالونی سانحے کے بعد محکمہ تعلیم متحرک، خستہ حال اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں روکنے کا حکم


دیر کالونی اسکول سانحے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں کی خستہ حال عمارتوں سے متعلق اہم اقدامات کرتے ہوئے ایسی عمارتوں میں تدریسی سرگرمیاں فوری طور پر روکنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ محکمہ تعلیم نے تمام ضلعی تعلیمی افسران (ڈی ای اوز) اور اسکول پرنسپلز کو ہدایت کی ہے کہ خستہ حال عمارتوں والے اسکولوں کی تفصیلی رپورٹ فوری طور پر جمع کرائی جائے۔ اس کے ساتھ متاثرہ سکولوں میں بچوں کی تعلیم کا سلسلہ برقرار رکھنے کے لیے متبادل انتظامات کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے ابتدائی سروے کے مطابق ضلع ہری پور میں طالبات کے تین جبکہ لوئر دیر میں طلبہ کے تین اسکولوں کی عمارتیں مکمل طور پر خستہ حال قرار دی گئی ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکوں کے دو اسکولوں کے 25 کمرے خراب حالت میں ہیں، جبکہ چارسدہ میں لڑکیوں کے تین اسکولوں کے 15 کلاس رومز کی حالت غیر تسلی بخش پائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لکی مروت میں لڑکوں کے دو اسکولوں کے چار کمرے، بونیر میں ایک اسکول کے چھ کمرے، مردان میں دو اسکولوں کے چار کمرے اور کرک کے ایک اسکول کے دو کمرے بھی خستہ حال قرار دیے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کی غیر محفوظ اور خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی میں محکمہ تعلیم کی معاونت کریں تاکہ طلبہ و طالبات کی حفاظت یقینی بنانے کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں بھی جاری رکھی جاسکیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کے مسائل کا سفارتی حل ضروری ہے: عباس عراقچی

یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حوثیوں کے حملے میں کم ازکم 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

جسٹس حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا حلف اٹھالیا

خیبرپختونخوا صحت کارڈ پلس پروگرام میں مبینہ مالی بے ضابطگیاں، سابق سی ای او نیب طلب

خیبر پختونخوا میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع

روسی وزیرِ خارجہ کی تہران آمد، پاسدارانِ انقلاب کی نئے امریکی حملے کی صورت میں توانائی بحران مزید سنگین ہونے کی تنبیہ

یمن میں فوجی کیمپ پر حوثیوں کے حملے میں 18 ہلاکتوں کی اطلاعات، مشرقِ وسطی میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

قطر کا علاقائی ممالک کے مابین نئی دفاعی شراکت داری کا اعلان، روسی وزیرِ خارجہ کا دورہ ایران

وزیراعظم کی لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظیم نو کی ہدایت

خیبر پختونخوا میں معدنیات کے ٹھیکوں پر بحث اور ’ایف ڈبلیو او‘ کا ذکر: شمالی وزیرستان میں ’محمد خیل‘ کاپر منصوبہ کیا ہے؟

بجلی چوروں کی اب خیر نہیں! ٹرانسفارمرز بند کرنے کے لیے نیا اسمارٹ سسٹم تیار

اسکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی کے کیڈٹس کا آئی ایس پی آر کا یادگار دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر سے خصوصی نشست

پاکستان کی ’جین زی‘ سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیوں کر رہی ہے؟

بنیامن نیتن یاہو امریکہ کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی

گورنر خیبر پختونخوا کا تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا اعلان، سیاسی سفارش قبول نہیں ہوگی

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی