مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا دوسرا اجلاس، علاقائی صورتحال پر غور


مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی (S-PDC) کا دوسرا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔ اجلاس میں مکہ دفاعی اتحاد کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جبکہ اتحاد کے ریاض میں قائم سیکریٹریٹ کو مکمل طور پر فعال بنانے کے امور پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کے مسلسل حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔ تینوں ممالک نے خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مکہ دفاعی اتحاد کی نوعیت مکمل طور پر دفاعی ہے۔ اجلاس میں خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور خطرات کی روک تھام کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ تینوں ممالک نے پائیدار امن، سلامتی اور خطے کی خوشحالی کے حصول کے لیے سفارتی اور عسکری سطح پر قریبی رابطہ کاری جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’غیر ملکی مالک مکان‘ اور ’بے نامی جائیدادیں‘: مولانا فضل الرحمٰن کا گھر سیل کرنے پر سوال اور حکومتی وضاحتیں

دفاعی اتحاد سے مسلم ممالک کی خودمختاری کا تحفظ ممکن ہوگا، خواجہ آصف

مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر حملہ ہوا تو جواب دیں گے ، ایرانی سفیر

پاکستان کی بڑھتی خلائی صلاحیتوں پر انڈیا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کو تشویش کیوں ہے؟

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا حکم، تمام غیر قانونی فلورز گرانے کا فیصلہ

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سندھ کی جامعات کے طلبہ و اساتذہ سے خصوصی نشست

افغانستان کے صوبے کنڑ میں سکول کے قریب دھماکہ، سات بچوں سمیت 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

کراچی عمارت حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی، 11 افراد تاحال لاپتا

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا دوسرا اجلاس، علاقائی صورتحال پر غور

’ٹیم صرف ایسی پیشکش پر بیچیں گے جسے رد کرنا مشکل ہو‘: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو وضاحت کیوں کرنا پڑی؟

دس سال سے ٹرینوں میں چوریاں کرنے والا شخص ایئر پوڈز کی مدد سے پولیس کے ہاتھ لگ گیا

’جھیلوں کے کنارے جنت‘: ریاست نگر جہاں وراثتی حکمرانی کی 1200 سالہ روایت آج بھی زندہ ہے

نہ کھانا، نہ پانی۔۔ ملبے تلے 54 گھنٹے تک ماوا کھا کر زندہ رہنے والے عادل کی حیرت انگیز داستان

زمین سے 400 کلومیٹر دور پاکستانی خلا باز سے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی گفتگو، کیا باتیں ہوئیں؟

وہ پائلٹ جنھوں نے انجانے میں اسامہ بن لادن کو سوڈان سے افغانستان پہنچایا

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی