مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر حملہ ہوا تو جواب دیں گے ، ایرانی سفیر


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ بدستور جاری ہے جبکہ تہران مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ ایک امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایرانی سفیر نے بتایا کہ پاکستان اور قطر سمیت متعلقہ ممالک اور ان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مختلف تجاویز اور آرا کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔ رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ ایران بات چیت کے لیے آمادہ ہے، تاہم کسی بھی حملے کی صورت میں ایران اپنا دفاع کرتے ہوئے بھرپور جواب دے گا۔ ایرانی سفیر نے یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے چین اور روس کی سفارتی کوششوں کا بھی خیرمقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر چین یا کوئی دوسرا ملک حوثیوں کو یمن میں ایک حقیقی فریق تسلیم کرتے ہوئے امن کے لیے کوشش کرتا ہے تو ایران ایسی ہر سفارتی کاوش کی حمایت کرے گا جس کا مقصد یمن میں خانہ جنگی کا خاتمہ ہو۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی کہا تھا کہ قطر اور پاکستان کے ذریعے کشیدگی میں کمی کے لیے مختلف تجاویز موصول ہوئی ہیں، جن کا ایران کی جانب سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’غیر ملکی مالک مکان‘ اور ’بے نامی جائیدادیں‘: مولانا فضل الرحمٰن کا گھر سیل کرنے پر سوال اور حکومتی وضاحتیں

دفاعی اتحاد سے مسلم ممالک کی خودمختاری کا تحفظ ممکن ہوگا، خواجہ آصف

مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر حملہ ہوا تو جواب دیں گے ، ایرانی سفیر

پاکستان کی بڑھتی خلائی صلاحیتوں پر انڈیا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کو تشویش کیوں ہے؟

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا حکم، تمام غیر قانونی فلورز گرانے کا فیصلہ

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سندھ کی جامعات کے طلبہ و اساتذہ سے خصوصی نشست

افغانستان کے صوبے کنڑ میں سکول کے قریب دھماکہ، سات بچوں سمیت 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

کراچی عمارت حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی، 11 افراد تاحال لاپتا

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا دوسرا اجلاس، علاقائی صورتحال پر غور

’ٹیم صرف ایسی پیشکش پر بیچیں گے جسے رد کرنا مشکل ہو‘: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو وضاحت کیوں کرنا پڑی؟

دس سال سے ٹرینوں میں چوریاں کرنے والا شخص ایئر پوڈز کی مدد سے پولیس کے ہاتھ لگ گیا

’جھیلوں کے کنارے جنت‘: ریاست نگر جہاں وراثتی حکمرانی کی 1200 سالہ روایت آج بھی زندہ ہے

نہ کھانا، نہ پانی۔۔ ملبے تلے 54 گھنٹے تک ماوا کھا کر زندہ رہنے والے عادل کی حیرت انگیز داستان

زمین سے 400 کلومیٹر دور پاکستانی خلا باز سے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی گفتگو، کیا باتیں ہوئیں؟

وہ پائلٹ جنھوں نے انجانے میں اسامہ بن لادن کو سوڈان سے افغانستان پہنچایا

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی