
پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی عمران کشور نے استعفیٰ دے دیا،وہ 9 مئی کیسز کی جے آئی ٹی کے سربراہ بھی تھے۔آئی جی پنجاب کو دیے گئے استعفیٰ کے متن میں انہوں نے لکھا کہ میں پولیس سروس سے استعفیٰ دے رہا ہوں،ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں میری مزید خدمات ممکن نہیں۔چینی وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان آئینگے،سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائیگامیں نے اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کے ساتھ کی،تاریخ گواہ رہے کہ میں نے عزت کے ساتھ خدمات سرانجام دیں، استعفیٰ قبول کیا جائے۔ڈی آئی جی عمران کشور کا استعفیٰ پنجاب پولیس کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔