
سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی جنڈولہ چوکی پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی،ناکامی پر خوارج نے بارود سے بھری گاڑی چوکی کی دیوار سے ٹکرا دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں خودکش بمبار سمیت 10خوارج کو ہلا ک کر دیا گیا ،علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 10ٹرافی کی رونمائی کا نیا اندازوزیرداخلہ محسن نقوی نے جنڈولہ میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ، انہوں نے کہا کہ بہادر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 10 خوارج کو ہلاک کیا۔دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتےہیں،قوم کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے،قوم خارجی دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔نیب کی بحریہ ٹاؤن کراچی کیخلاف کارروائی،تمام کمرشل پلاٹس منجمد کر دئیےوزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بھی حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور افواج ایک ہیں، ملک دشمنوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی۔