فخر زمان اور صائم ایوب کی کمی محسوس ہو گی، سلمان علی آغا


پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ فخر زمان اور صائم ایوب کی کمی محسوس ہوگی۔کپتان سلمان آغا نے کہا کہ نئی ٹیم ہے اور ہم نے نیا کمبینیشن بنانے کی کوشش ہے، ہم نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ فینز کی ہم سے ناراضگی جائز ہے، ہم فینز کی امیدوں کے مطابق نہیں کھیلے، ہماری ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا اچھا کمبینیشن ہے، امید ہے یہاں سے سیریز جیت کر ہی جائیں گے۔انگلش کرکٹرکا پاکستانی فاسٹ باولرز کو بہترین ماننے سے انکارسلمان علی آغا نے کرائسٹ چرچ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہیگلے اوول گراؤنڈ کی پچ بظاہر گرین لگ رہی ہے لیکن یہاں اسپنرز کو بھی مدد ملے گی، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی دونوں ہمارے اہم باؤلرز ہیں، دونوں ہمیں سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فخر زمان اور صائم ایوب کو اس سیریز میں مِس کریں گے،امید ہے دونوں اگلی سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے،ان کاکہنا تھا کہ بابر اور رضوان دونوں بڑے پلئیرز ہیں لیکن اس بار ہم نیا کمبینیشن استعمال کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پہلے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، ٹی ٹوئنٹی کپتان نے کہا کہ ہمارا بڑا گول ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوگئی

پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی سے ملاقات کی درخواست مسترد

تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگانے والے کہاں ہیں؟ رانا تنویر حسین

پشاور ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ چیلنج

ٹرمپ انتظامیہ کی پاکستان سمیت 41 ممالک پر سفری پابندیوں کی تجاویز

سو ایکڑ کا رقبہ دانش یونیورسٹی کے نام مختص، قابل اور مستحق طلبہ کیلئے داخلہ مفت ہو گا، وزیراعظم

سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں پیر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

چینی کی تھوک قیمت میں 10 روپے فی کلو کی کمی ہو گئی

چیمپیئنز ٹرافی میں فتح، بھارتی کپتان روہت شرما کو انعام مل گیا

پی سی بی نے مختلف قومی کرکٹرز کو ہوم اینڈ اوے سیریز میں بھاری جرمانے کر دیے

پاکستان نیوزی لینڈ سیریز: ’ایک ہی سال میں تین کپتان کھا جانے والی بے یقینی اور سلمان علی آغا‘

’ہولی کے رنگوں سے مسئلہ ہے تو جمعہ گھر پڑھیں‘: مودی کے انڈیا کا موازنہ ضیا الحق کے پاکستان سے کیوں ہو رہا ہے؟

’ریاستی سرپرستی میں نگرانی کا کلچر‘: ایران میں خواتین کے لباس اور حجاب پر ڈرونز اور موبائل ایپس کے ذریعے نظر رکھنے کا انکشاف

پاکستان نے قرض پروگرام پر سختی سے عمل کیا، آئی ایم ایف

مہنگائی کی شرح 0.22 فیصد مزید بڑھ گئی، ادارہ شماریات

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی