دوسری ہنگور کلاس آبدوز لانچ کر دی گئی


کراچی: پاک بحریہ کے لیے دوسری ہنگور کلاس آبدوز کو چین میں تیار کر لی گئی۔دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس شوشک کی لانچنگ کی تقریب ووہان چین میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی۔ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیف آف دی نیول اسٹاف نے خطے میں موجودہ جیو اسٹریٹجک ماحول کے تحت میری ٹائم سیکیورٹی کی اہمیت، قومی مفادات کے تحفظ اور محفوظ بحری ماحول کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔انہوں نے مزید کہا کہ جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں طاقت کا توازن اورامن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔وائس چیف آف دی نیول اسٹاف نے چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ (CSOC) کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے منصوبے کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی۔ کہ یہ پروجیکٹ یقینی طور پر پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلرز کی 70 کروڑ روپے سے زائد کی جائیدادیں ضبط، 416 اسمگلرز گرفتارلانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ جن میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ اور چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ کے نمائندے بھی شامل تھے۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔معاہدے کے تحت 4 آبدوزیں چین میں تیار کی جائیں گی۔ جبکہ دیگر 4 پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی  کے تحت تعمیر کی جائیں گی۔ ان آبدوزوں کو جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس کیا جائے گا۔ تاکہ دور تک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

آئی فون اور آئی پیڈ میں سیکیورٹی خدشات، ایپل نے صارفین کو خبردار کر دیا

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 خواج ہلاک

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

انسانی اسمگلرز کی 70 کروڑ روپے سے زائد کی جائیدادیں ضبط، 416 اسمگلرز گرفتار

دوسری ہنگور کلاس آبدوز لانچ کر دی گئی

کوشش ہے پاکستان پر امریکہ کی سفری پابندی نہ لگے، خواجہ آصف

سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوگئی

پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی سے ملاقات کی درخواست مسترد

تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگانے والے کہاں ہیں؟ رانا تنویر حسین

پشاور ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ چیلنج

’سلیپ ڈیورس‘: نیند کے مسائل کے باعث مختلف کمروں میں سونے کا فیصلہ جو آپ کی ازدواجی زندگی بہتر کر سکتا ہے

’سلیپ ڈائورس‘: نیند کے مسائل کے باعث مختلف کمروں میں سونے کا فیصلہ جو آپ کی ازدواجی زندگی بہتر کر سکتا ہے

ٹرمپ انتظامیہ کی پاکستان سمیت 41 ممالک پر سفری پابندیوں کی تجاویز

سو ایکڑ کا رقبہ دانش یونیورسٹی کے نام مختص، قابل اور مستحق طلبہ کیلئے داخلہ مفت ہو گا، وزیراعظم

سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں پیر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی