اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز، پاکستان اور شام کی ٹیموں میں مقابلہ آج


اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان اور شام کے درمیان میچ آج 25 مارچ منگل کو سعودی عرب کے الاحساء فٹبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے کھیلا جائے گا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن نے شام کے خلاف اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائر کے پہلے اوے میچ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ممکنہ کھلاڑیوں میں گول کیپرز یوسف بٹ، ثاقب حنیف، عبدالباسط اور آدم خان، ڈیفنڈرز میں عبداللہ اقبال، عیسیٰ سلیمان، حسیب خان، جنید شاہ، مامون موسیٰ، محمد فضل، عبدالرحمان اور وقار احتشام، مڈ فیلڈرز میں عالمگیر غازی، علی عزیر، علی ظفر، محمد عمر حیات، راہس نبی، توقیر الحسن، عمیر علی اور معین احمد جبکہ فارورڈز میں فرید اللہ، ہارون حامد، عمران کیانی، میکال عبداللہ، عبدالصمد، شائق دوست اور محمد عدیل یونس شامل ہیں۔قبل ازیں پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اے ایف سی ایشیا کپ میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ سٹیفن کانسٹنٹائن کو دوبارہ ہیڈ کوچ تعینات کر دیا گیا ہے۔لاہور میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے دفتر سے جاری کیے گئے بیان میں قومی ٹیم کے اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز میں شرکت کی تصدیق بھی کی گئی تھی۔پاکستان کی عالمی رینکنگ 198 ہے جبکہ شام کی فٹبال رینکنگ 98 ہے۔ایشین کپ کوالیفائرز کے پاکستان کے گروپ میں دیگر ٹیموں میں شام، افغانستان اور میانمار شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پاکستان پرنیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد

پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا

سابق پاکستانی کرکٹر آسٹریلیا کی طرف سے کھیلنے کیلئے پرعزم

کرکٹرز کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے سے قبل کیوی بیٹر مارک چیپمین انجری کا شکار

ٹیم بہت اچھی ہے، امید ہے اگلے میچز جیتیں گے، امام الحق

’الٹی پھینک کھڑی ہو جائے گی‘: سچن سمیت بہترین بلے بازوں کو چکرانے والی گیند کے موجد کی کہانی

’الٹی پھینک کھڑی ہو جائے گی‘: سچن سمیت بہترین بلے بازوں کو چکرانے والی گیند کے مؤجد کی کہانی

تعمیری تنقید اور ذاتی حملوں میں فرق ہوتا ہے،نسیم شاہ

ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان مستعفی

پاکستان کرکٹ ٹیم کل ہملٹن میں عید منائے گی

عثمان خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے سے باہر

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا

بی سی بی کی دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق

لاہور قلندرز نے رسل ڈومینگو کو نیا ہیڈکوچ نامزد کردیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی