سابق پاکستانی کرکٹر آسٹریلیا کی طرف سے کھیلنے کیلئے پرعزم


پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر عثمان قادر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی طرف سے کھیلنے کے لیے پورا زور لگاوں گا۔ عثمان قادر رمضان المبارک اور عید کے موقع پر آسٹریلیا سے فیملی کے پاس لاہور آ گئے اور اس موقع پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روزے رکھنے اور فیملی کے ساتھ عید منانے آیا ہوں، پاکستان میں رمضان کا اپنا ہی مزہ ہے ، کبھی پاکستان سے باہر روزے نہیں رکھے اور دوسرا خوشی کے موقع پر فیملی سے دور بھی نہیں رہا جاتا۔ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 31 سالہ عثمان قادر نے گزشتہ برس مسلسل مواقع نہ ملنے کی وجہ سے مایوس ہو کر پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور آسٹریلیا منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے سڈنی میں پہلے مرحلے میں کلب کرکٹ کا آغاز کیا ہے۔عثمان قادر نے کہا کہ آسٹریلیا منتقلی کے بعد معاملات کنٹرول میں ہیں سب کچھ پلان کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ، جلد آسٹریلیا میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا دکھائی دوں گا، آسٹریلیا کی جانب سے کھیلنے کے لیے محنت کر رہا ہوں، وہاں کارکردگی اور میرٹ پر فیصلے ہو تے ہیں اور میں اپنا پورا زور لگاوں گا کہ آسٹریلیا کی نمائندگی کروں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے اور اپنی فیملی کے بہتر مستقبل کے لیے آسٹریلیا منتقل ہوا اور اس کے لیے میں محنت کر رہا ہوں میرے والد کی خواہش تھی کہ میں پاکستان کی طرف سے کھیلوں اور پھر میں پاکستان کی طرف سے کھیلا لیکن پھر جو حالات یہاں ہو گئے وہ سب کے سامنے ہیں، میں نے بہتر مستقبل کے لیے قدم اٹھایا میرے بعد اور بھی ایسا ہی فیصلہ کریں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

راشد لطیف نے پاکستانی بیٹرز پر تنقید کے تیر برسا دئیے

سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ کس فرنچائز ٹیم کی مالک بن گئیں؟

پی ایس ایل میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو گی

کنکشن رولز کے تحت نسیم شاہ نے حارث رؤف کی جگہ بیٹنگ کی

ہمیں کچھ مختلف کرنے کی ضرورت ہے، محمد رضوان

ٹاپ آرڈر مکمل ناکام، کیویز کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو شکست

کمزوریاں جو پاکستانی ٹیم کی مسلسل ناکامی کا باعث بن رہی ہیں: عامر خاکوانی کا بلاگ

دوسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز بھی اپنے نام کر لی

دوسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہدف دے دیا، پاکستان کی بیٹنگ جاری

پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 84 رنز سے شکست: ’کم از کم کھیل کر تو ہاریں، تھوڑا تو لڑیں‘

پاکستان پرنیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد

پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا

سابق پاکستانی کرکٹر آسٹریلیا کی طرف سے کھیلنے کیلئے پرعزم

کرکٹرز کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے سے قبل کیوی بیٹر مارک چیپمین انجری کا شکار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی