
پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے سے قبل نیوزی لینڈ کے اہم بیٹر مارک چیپمین انجری کا شکار ہو گئے۔مارک چیپمین دائیں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے جس کہ وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف دوسرا ون میچ نہیں کھیل سکیں گے۔کرکٹرز کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہاروہ پہلے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے، ایم آر آئی اسکین میں گریڈ ون ٹیئر کی نشاندہی ہوئی ہے۔ان کی جگہ ٹم سائفرٹ کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے انجری کا شکار ہونے والے بیٹر نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کے خلاف شاندار 132 رنز بنائے تھے۔ دوسرے ون ڈے میچ میں کل دونوں ٹیمیں مدمقابلے ہوں گی۔