لاہور قلندرز نے رسل ڈومینگو کو نیا ہیڈکوچ نامزد کردیا


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں لاہور قلندرز نے رسل ڈومینگو کو اپنا نیا ہیڈ کوچ نامزد کر دیا۔لاہور فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے معروف کوچ رسل ڈومینگو ڈیرن گف کی جگہ لیں گے۔ ڈیرن گف نے ناگزیر ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کر لی تھی۔واضح رہے کہ رسل ڈومینگو جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیموں کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔لاہور قلندرز کے نومنتخب ہیڈ کوچ رسل ڈومینگو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں جلد کام شروع کرنے، کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملنے کا منتظر ہوں۔یہ بھی پڑھیں: ڈیبیو میچ، محمد عباس نے پاکستان کے خلاف تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ بنا دیافرنچائز کے سی ای او ثمین رانا نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ رسل ڈومینگو ہیڈ کوچ کے طور پر قلندرز فیملی میں شامل ہو رہے ہیں۔ اور ہمیں یقین ہے کہ رسل ڈومینگو کی قیادت ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز اپنا پہلا میچ 11 اپریل کو راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پاکستان پرنیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد

پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا

سابق پاکستانی کرکٹر آسٹریلیا کی طرف سے کھیلنے کیلئے پرعزم

کرکٹرز کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے سے قبل کیوی بیٹر مارک چیپمین انجری کا شکار

ٹیم بہت اچھی ہے، امید ہے اگلے میچز جیتیں گے، امام الحق

’الٹی پھینک کھڑی ہو جائے گی‘: سچن سمیت بہترین بلے بازوں کو چکرانے والی گیند کے موجد کی کہانی

’الٹی پھینک کھڑی ہو جائے گی‘: سچن سمیت بہترین بلے بازوں کو چکرانے والی گیند کے مؤجد کی کہانی

تعمیری تنقید اور ذاتی حملوں میں فرق ہوتا ہے،نسیم شاہ

ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان مستعفی

پاکستان کرکٹ ٹیم کل ہملٹن میں عید منائے گی

عثمان خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے سے باہر

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا

بی سی بی کی دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق

لاہور قلندرز نے رسل ڈومینگو کو نیا ہیڈکوچ نامزد کردیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی