بی سی بی کی دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق


بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق کردی۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے آفیشل کے مطابق فیوچر ٹور پروگرام کی سیریز ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوگی، اس سیریز میں ون ڈے میچز نہیں ہوں گے بلکہ تمام ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کی وجہ سے کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025ء کی میزبانی بھارت نے کرنی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے بھارت اور سری لنکا مشترکا میزبان ہیں۔اس سے قبل بنگلادیش کے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل تھے تاہم اب سیریز 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوگی۔بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے مئی میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جبکہ پاکستان ٹیم جولائی میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی جہاں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔اس اضافی سیریز کا فیصلہ دونوں کرکٹ بورڈز کے حکام نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران ملاقات میں کیا تھا۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پاکستان پرنیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد

پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا

سابق پاکستانی کرکٹر آسٹریلیا کی طرف سے کھیلنے کیلئے پرعزم

کرکٹرز کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے سے قبل کیوی بیٹر مارک چیپمین انجری کا شکار

ٹیم بہت اچھی ہے، امید ہے اگلے میچز جیتیں گے، امام الحق

’الٹی پھینک کھڑی ہو جائے گی‘: سچن سمیت بہترین بلے بازوں کو چکرانے والی گیند کے موجد کی کہانی

’الٹی پھینک کھڑی ہو جائے گی‘: سچن سمیت بہترین بلے بازوں کو چکرانے والی گیند کے مؤجد کی کہانی

تعمیری تنقید اور ذاتی حملوں میں فرق ہوتا ہے،نسیم شاہ

ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان مستعفی

پاکستان کرکٹ ٹیم کل ہملٹن میں عید منائے گی

عثمان خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے سے باہر

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا

بی سی بی کی دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق

لاہور قلندرز نے رسل ڈومینگو کو نیا ہیڈکوچ نامزد کردیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی