پانچواں ٹی 20: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی


نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ٹی20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دیکر سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی۔ پاکستان نے پانچویں ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دے دیا، قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بناسکی۔کپتان سلمان علی آغا نےنصف سنچری جبکہ شاداب نے 28 رنز بنائے، 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، جیمز نیشم نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔پاکستان کو 5 رنز پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا، حسن نواز کھاتا کھولے بغیر جیکب ڈفی کی گیند پر جیمز نیشم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کی دوسری وکٹ 23 رنز پر گری جب محمد حارث 11 بناکر بین سیئرز کی گیند پر مچل ہے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، عمیر یوسف اور عثمان خان 7،7 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ عبدالصمد بھی 4 رنز ہی بناسکے۔شاداب خان 28، جہانداد خان ایک، حارث رؤف 6 جبکہ سفیان مقیم اور محمد علی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹے، نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے 5، جیکب ڈی 2 جبکہ بین سیئرز اور اش سوڈھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔آخری میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین شاہ آفریدی، خوشدل شاہ اور ابرار احمد کو ڈراپ کرکے عمیر بن یوسف، سفیان مقیم اور عثمان خان کو موقع دیا گیا ہے۔پاکستانی اسکواڈپاکستانی ٹیم کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث، حسن نواز، عمیر بن یوسف، عثمان خان، شاداب خان، عبدالصمد، جہانداد خان، حارث رؤف، سفیان مقیم اور محمد علی پر مشتمل ہے۔نیوزی لینڈ کا اسکواڈکیوی ٹیم ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپ مین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، مچ ہے، کپتان مائیکل بریس ویل، اش سوڈھی، جیکب ڈفی، بین سیئر اور ول اورورکی پر مشتمل ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پاکستان پرنیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد

پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا

سابق پاکستانی کرکٹر آسٹریلیا کی طرف سے کھیلنے کیلئے پرعزم

کرکٹرز کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے سے قبل کیوی بیٹر مارک چیپمین انجری کا شکار

ٹیم بہت اچھی ہے، امید ہے اگلے میچز جیتیں گے، امام الحق

’الٹی پھینک کھڑی ہو جائے گی‘: سچن سمیت بہترین بلے بازوں کو چکرانے والی گیند کے موجد کی کہانی

’الٹی پھینک کھڑی ہو جائے گی‘: سچن سمیت بہترین بلے بازوں کو چکرانے والی گیند کے مؤجد کی کہانی

تعمیری تنقید اور ذاتی حملوں میں فرق ہوتا ہے،نسیم شاہ

ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان مستعفی

پاکستان کرکٹ ٹیم کل ہملٹن میں عید منائے گی

عثمان خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے سے باہر

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا

بی سی بی کی دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق

لاہور قلندرز نے رسل ڈومینگو کو نیا ہیڈکوچ نامزد کردیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی