
مری جانے کے خواہش مند سیاحوں کیلئے ٹریفک پولیس نے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ مری میں مزید سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عید الفطر کے دوران ٹریفک پولیس کے 200 سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی مری میں تمام ترٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو مری میں داخلہ کی اجازت نہیں ہے۔پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں گرمیوں کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاریسی ٹی او مری نے کہا کہ دو طرفہ ٹریفک اور تنگ سڑک ہونے کے باوجود مری کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے، تمام شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھلی ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاح اپنے سفر کو محفوظ اور خوشگوار بنانے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں، مری میں آنے والے سیاح پارکنگ صرف ٹریفک پولیس کی مختص جگہوں پرہی کریں۔ان کا کہنا تھا کہ سیاح ڈبل لائن بنانے و غلط پارکنگ سے گریز کریں، مری نو پارکنگ کے خاتمے کے لئے آفیسر مسلسل پٹرولنگ کر رہے ہیں۔