
چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی انٹرپارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد کیے گئے ہیں،یہ فیصلہ چیئرمین سینیٹ کے حالیہ کامیاب دورے ملائیشیا کے دوران کیا گیا۔یوسف رضا گیلانی کی نامزدگی پاکستان کے عالمی سطح پر بڑھتے اثرو رسوخ کی علامت ہے،اس موقع پریوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ انٹرپارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس صرف تقریب نہیں ویژنری اقدام ہے۔ن لیگ اور اتحادی قومی خدمت کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں، خواجہ آصفموسمیاتی تبدیلی،اقتصادی عدم مساوات جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کریں گے،پانی کی قلت پر شراکت داری اور تعاون کے فروغ کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔انٹرپارلیمنٹری یونین جیسے فورمز نے عالمی سطح پر بہتر تعاون کے دروازے کھولے ہیں۔