خیبرپختونخوا سے کسی افغان باشندے کو زبردستی نہیں نکالیں گے، گنڈاپور


خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہےکہ کہ صوبائی حکومت افغان باشندوں کو زبردستی نہیں نکالے گی تاہم اگر کوئی رضاکارانہ طور پر جانا چاہے تو ہم ان کو بھجوا دیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری روایات ہیں کہ ہم کسی کو باہر نہیں نکال سکتے، ہم نے افغانیوں کے لیے کیمپ لگائے ہیں، انہیں کھانا کھلارہے ہیں ۔مزید بولے کہ افغانستان میں جب تک امن نہیں ہوگا اس پورے خطے میں امن نہیں ہوسکتا۔اعتماد کا رشتہ بنانا پڑے گا، جب تک افغانستان اور بارڈر ایریاز میں امن نہیں ہوتا حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ دفترخارجہ کے کہنے پر ہی ہم افغانستان کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں، افغان مہاجرین کے حوالے سے وفاق کی پالیسی غلط ہے۔علی امین گنڈاپور سکیورٹی کمیٹی کے اندرکچھ اور باہر کچھ کہتے ہیں، گورنر خیبرپختونخواوزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان میں اس لیے ہے کہ یہ اسلامی ملک ہے، جہاں سے غزوہ ہند ہونی ہے وہ یہی خطہ ہے، امریکا اور پاکستان کے درمیان معاہدہ ہوا جس میں لکھا ہے اس خطے میں معدنیات ہیں اور اس کے بعد سے یہاں دہشت گردی کے واقعات ہوئے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ پریشانی امن و امان اور دہشت گردی کا تھا۔وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور  نے سرکاری ملازمین کے ساتھ احتجاج کی وارننگ بھی دی۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اپریل میں این ایف سی ایوارڈ کیلئے اجلاس بلانے کا وعدہ کیا گیا ، این ایف سی ایوارڈ ہمارا حق ہے ۔ ہمیں ہمارا فنانشل حق  جان بوجھ کر نہیں دیا جا رہا ۔بولے کہ خیبر پختون خوا کا حق نہ ملا تو سڑکوں پر نکلیں گے، عوام، پولیس اور سرکاری ملازمین کو بھی ساتھ لاؤں گا ، صوبہ اور عوام لاوارث نہیں، جو اپنا حق نہ لے سکیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سویڈن جانے کے خواہشمند پاکستانیوں‌ کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان چار سال کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 15 اشیاء مہنگی، 10 سستی، 26 کی قیمتیں مستحکم رہیں

پاکستان کا دہشتگرد گروہوں کے زیر قبضہ ہتھیاروں کیخلاف عالمی اقدام کا مطالبہ

پی سی بی کا پی ایس ایل میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان

تھیٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن، ’بھتہ لینے والے اب سفید ٹوپی پہن کر چھاپے مار رہے ہیں‘

قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو ہو گا

پی ٹی آئی کے اعلیٰ عہدیداروں میں اختلافات، ’چار سے پانچ گروپ بن چکے ہیں‘

امریکہ اور برطانیہ میں کاروبار میں شدید مندی، ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرے آج ہوں گے

یوکرینی صدر کے آبائی علاقے میں روس کی بمباری، بچوں سمیت 18 افراد ہلاک

وعدہ کرتاہوں صوبے سے دہشتگردی کا خاتمہ کر کےدم لیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

نئے الیکشن کمشنر پنجاب نے چارج سنبھال لیا

امریکہ کے 100 ممالک پر نئے ٹیرف: دنیا بھر کی مارکیٹوں میں مندی کے باوجود پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کیوں؟

بجلی چوری پر اب فیڈر کے بجائے متعلقہ ٹرانسفارمر بند ہو گا، اویس لغاری

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے نہروں کا منصوبہ ختم کرنے کا مطالبہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی