خالصہ جنم دن اور وساکھی میلہ ، بھارت سے 7 ہزار سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد متوقع


سکھوں کے مذہبی تہوار وساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن پر اس سال بھارت سے سات ہزار سکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔خالصہ جنم دن کی 326 ویں سالگرہ اور وساکھی میلہ منانے کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری 10 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے ، جنہیں 10 سے 19 اپریل تک کا ویزا جاری ہو گا۔پاک بھارت مذہبی سیاحتی معاہدے کے تحت تین ہزار سکھ یاتری پاکستان آ سکتے ہیں، تاہم اس سال سات ہزار سے زائد بھارتی یاتری پاکستان آنا چاہتے ہیں۔بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات ، 3 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزے جاریمتروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن نیودہلی سے بھی زیادہ سے زیادہ سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے سکیورٹی اداروں، سول انتظامیہ، پولیس، دفتر خارجہ، وزارت داخلہ سمیت دیگر اداروں کو انتظامات بڑھانے کے لیے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔پاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کیلئے کوئی ویزہ فیس نہیں ہو گی ، محسن نقویوساکھی کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہو گی۔ بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب، گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور، گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور سمیت دیگر مقدس مقامات کی یاترا بھی کریں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کسانوں کے لئے خوشخبری،قرض کی حد بڑھادی گئی

پنجاب کے کن کن شہروں مین الیکٹرک بسین چلائی جائیں گی؟

قصور ڈانس پارٹی: پولیس زیرِ حراست ملزمان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کر سکتی ہے؟

خشک سالی کا خطرہ: پنجاب میں نئے کار واش سٹیشن بنانے پر پابندی

قصور ڈانس پارٹی: کیا پولیس زیرِحراست ملزمان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کر سکتی ہے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے صائم ایوب کو مکمل فٹ قرار دیدیا

دہشتگردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے ، عدالت کا نہیں ، سپریم کورٹ

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 8 اپریل سے 11 اپریل تک بارشوں کا امکان، الرٹ جاری

مختلف شہروں کیلئے 1500الیکٹرک بسیں چلانے کے پراجیکٹ کی منظوری

بھٹو سے انصاف ہونا چاہیے: عامر خاکوانی کا کالم

قصور ڈانس پارٹی: کیا پولیس زیر حراست ملزمان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کر سکتی ہے؟

خالصہ جنم دن اور وساکھی میلہ، سکھ یاتریوں کی آمد شروع

دہشتگردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے عدالت کا نہیں: سپریم کورٹ

یورپ اور ایشیا کی مارکیٹس میں شدید گراوٹ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی تاریخی کمی

سٹار لنک کی سروسز نومبر، دسمبر تک کام شروع کر دیں گی: شزا فاطمہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی