جب بندہ اوقات سے باہر ہوجاتا ہے تو۔۔ صبا فیصل اور بہو کے درمیان پھر سے کھینچا تانی؟ سوشل میڈیا پوسٹ سے بہت کچھ سامنے آگیا


"عید مبارک میری انسٹاگرام فیملی کو، پوسٹ بہت دیر سے شیئر کر رہی ہوں، مومز لائف! شکر الحمدللہ تمام نعمتوں کے لیے اور ان سچے رشتوں کے لیے جو مجھے ملے۔" صبا فیصل اور بہو نیہا ملک کے درمیان ایک بار پھر ٹھن گئی؟ عید پر تعلقات میں دراڑ کے اشارے! پاکستانی انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل اپنی حقیقت سے قریب تر ساس کے کرداروں کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں، لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ ان کا حقیقی زندگی کا رشتہ بھی کسی ڈرامے سے کم نہیں۔ کبھی محبت، کبھی ناراضی، اور اب ایک بار پھر سرد مہری! View this post on Instagram A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official) 2022 میں نیہا ملک اور صبا فیصل کے درمیان کھل کر لفظی جنگ چھڑ چکی تھی، سوشل میڈیا پر کھلے عام "ساس بہو کا دنگل" دیکھنے کو ملا، یہاں تک کہ صبا فیصل نے اپنے بیٹے سلمان فیصل اور ان کی بیوی نیہا سے لا تعلقی تک کا اعلان کر دیا تھا۔ لیکن پھر 2023 میں اچانک سب کچھ بدل گیا! View this post on Instagram A post shared by Neha Malik (@neha666) انسٹاگرام پر محبت بھرے پیغامات، سالگرہ کی تصاویر اور خوشگوار تبصرے اس بات کا اعلان کر رہے تھے کہ یہ خاندانی تنازع ختم ہو چکا ہے۔ لیکن شاید یہ صلح زیادہ عرصہ نہ چل سکی کیونکہ اب ایک بار پھر تعلقات میں دراڑ پڑنے کے اشارے مل رہے ہیں۔ عید کے موقع پر نیہا کی غیر موجودگی نے سوالات کھڑے کر دیے! رواں برس رمضان اور عید کے فیملی ایونٹس میں نیہا کی غیر حاضری نے قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا۔ صبا فیصل نے انسٹاگرام پر عید کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا: "عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ" مگر ان تصاویر میں نیہا اور ان کے بیٹے کا نام و نشان تک نہیں تھا! حیرت کی بات یہ ہے کہ صبا فیصل کا بیٹا ارسلان فیصل تو موجود تھا، لیکن نیہا کہیں نظر نہیں آئیں۔ ادھر نیہا نے بھی انسٹاگرام پر اپنی "الگ عید" مناتے ہوئے تصاویر اپلوڈ کیں، جس میں ان کے اپنے خاندان کے افراد موجود تھے، مگر سسرال کا کوئی فرد شامل نہیں تھا۔ لیکن سب سے زیادہ توجہ نیہا کے اس کیپشن نے حاصل کی: "عید مبارک میری انسٹاگرام فیملی کو، پوسٹ بہت دیر سے شیئر کر رہی ہوں، مومز لائف! شکر الحمدللہ تمام نعمتوں کے لیے اور ان سچے رشتوں کے لیے جو مجھے ملے۔" یہ کیپشن دیکھتے ہی دیکھتے "کوڈڈ میسج" بن گیا، جہاں صارفین نے اندازہ لگانا شروع کر دیا کہ یہ دراصل صبا فیصل کے "اپنوں کے ساتھ خوشیاں" والے جملے کا ردعمل تھا! انسٹاگرام پر خاموش جنگ؟ یہی نہیں، بلکہ نیہا اور صبا فیصل دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا، جبکہ نیہا نے اپنی ساس اور نند کے ساتھ تمام تصویریں بھی ڈیلیٹ کر دیں! البتہ وہ پوسٹس جو دیگر لوگوں نے ٹیگ کر رکھی تھیں، وہ اب بھی ان کی فیڈ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اے سی پی پردھیومن کی موت کے بعد اب نیا اے سی پی کون ہوگا؟

طوبیٰ انور کو کیسے جیون ساتھی کی تلاش ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

ایک فلم کیلئے 50 کروڑ معاوضہ؟ کارتک آریان نے خاموشی توڑ دی

’برقع سٹی‘ کے ڈائریکٹر اپنی شارٹ فلم اور ’لاپتہ لیڈیز‘ میں مماثلت پر حیران

باپ مرا تو کرائے دار, مکان مالک بن گئے۔۔ بسوں میں لپ اسٹک بیچنے والے ارشد وارثی کی زندگی جیا بچن نے کیسے بدلی؟

جب بندہ اوقات سے باہر ہوجاتا ہے تو۔۔ صبا فیصل اور بہو کے درمیان پھر سے کھینچا تانی؟ سوشل میڈیا پوسٹ سے بہت کچھ سامنے آگیا

میرے بچے کی پہلی تقریب خراب کردی۔۔ دانیہ شاہ نے بیٹے کا کیا نام رکھا اور حکیم شہزاد کی پہلی بیوی نے کیا تحفہ بھیجا ؟ ویڈیو

اب ٹوائلٹ صاف کرتا ہوں اور۔۔ ایشوریا رائے کے ساتھ ہیرو آنے والا یہ اداکار اس حال پر کیسے پہنچا؟ افسوس ناک انکشافات

ایبٹ آباد میں پیدا ہونے والے لیجنڈری بالی وڈ اداکار منوج کمار چل بسے

وینا ملک نے اپنی سب سے بڑی غلطی کا اعتراف کرلیا

انمول بلوچ کون سے کروڑ پتی شخصیت سے شادی کر رہی ہیں؟ تفصیل سامنے آگئی

حجاب کے بغیر افغانستان میں تھیٹر کرنے والی اداکارہ حبیبہ عسکر کی کہانی

کرینہ کپور کا سیف علی خان سے بڑا شکوہ

ڈرامہ سی آئی ڈی کے اے سی پی پردھیومن کی موت: ’ہمیں عمر بھر کا صدمہ نہ دیں‘

مجھے بڑی عمرکا کہہ کر آڈیشن سے مسترد کردیا، پوجا ہیگڑے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی