باپ مرا تو کرائے دار, مکان مالک بن گئے۔۔ بسوں میں لپ اسٹک بیچنے والے ارشد وارثی کی زندگی جیا بچن نے کیسے بدلی؟


بالی ووڈ میں کئی اداکاروں کی جدوجہد بھری کہانیاں سننے کو ملتی ہیں، لیکن ارشد وارثی کی زندگی کسی فلمی کہانی سے کم نہیں۔ کبھی عیش و آرام، پھر غربت کی مار، یتیمی، بسوں میں لپ اسٹک فروخت کرنا، اور پھر ایک دن جیا بچن کی نظر نے سب کچھ بدل دیا! عیش و عشرت سے سڑکوں تک! ارشد وارثی کا بچپن کسی خواب سے کم نہیں تھا۔ ممبئی کے گرانٹ روڈ پر ایک عالیشان بنگلے میں آنکھ کھولی، جائیدادیں تھیں، نوکر چاکر تھے، زندگی آرام دہ تھی۔ لیکن پھر ایک ایسا وقت آیا جب قانونی معاملات کے باعث سب کچھ ہاتھ سے نکل گیا۔ بنگلے کے کرائے دار مالک بن گئے، اور ارشد کو اپنے بھائی کے ساتھ ایک چھوٹے سے کمرے میں زندگی گزارنی پڑی۔ یتیمی کا دکھ اور جدوجہد کی شروعات دولت تو پہلے ہی جا چکی تھی، لیکن اصل صدمہ اس وقت پہنچا جب ارشد کے والد احمد علی خان، جو ایک شاعر اور گلوکار تھے، ہڈیوں کے کینسر میں مبتلا ہو کر چل بسے۔ تب ارشد صرف 18 سال کے تھے۔ اس سانحے کے دو سال بعد ان کی والدہ کا بھی گردوں کی خرابی کے باعث انتقال ہو گیا، اور وہ مکمل طور پر یتیم ہو گئے۔ گزر بسر کے لیے بسوں میں لپ اسٹک بیچنی پڑی! حالات ایسے بگڑے کہ تعلیم کو خیر باد کہنا پڑا اور دسویں کے بعد اسکول چھوڑ دیا۔ پیٹ پالنے کے لیے ارشد نے ممبئی کی بسوں میں لپ اسٹک اور نیل پالش بیچنا شروع کر دیا۔ بورویلی سے باندرہ کے روٹس پر وہ مختلف اشیاء فروخت کرتے تاکہ کچھ پیسے کما سکیں۔ اس کے علاوہ فوٹو لیب میں کام کیا، پھر فلمساز مہیش بھٹ کے اسسٹنٹ کے طور پر فلم "کاش" اور "ٹھکانا" میں کام کیا، لیکن اصل کامیابی ابھی بہت دور تھی! رقص نے زندگی کا نیا دروازہ کھولا! غربت اور تکلیفوں کے باوجود ارشد نے ہار نہیں مانی اور اپنے رقص کے شوق کو پروان چڑھایا۔ انہوں نے مشہور ڈانسر اکبر سمی کے ڈانس گروپ میں شمولیت اختیار کی، جہاں اپنی مہارت کو نکھار کر خود ایک کامیاب کوریوگرافر بن گئے۔ تھیٹر کے معروف ناموں علیق پدمسی اور بھارت دبھولکر کے اسٹیج میوزیکلز میں کام کیا، اور آہستہ آہستہ ان کا نام انڈسٹری میں پہچانا جانے لگا۔ جیا بچن کی نظرِ کرم نے زندگی بدل دی! حالانکہ ارشد کو پہلے بھی فلموں کی آفرز ہو چکی تھیں، لیکن وہ اپنے کوریوگرافی کے کام میں خوش تھے اور اداکاری کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے تھے۔ پھر ایک دن، جیا بچن نے ان کے اندر چھپی صلاحیت کو پہچانا اور انہیں آڈیشن کے لیے مدعو کیا۔ یہی وہ لمحہ تھا جس نے ارشد وارثی کو 1996 کی فلم "تیرے میرے سپنے" میں ہیرو کے طور پر بالی ووڈ میں متعارف کروا دیا۔ یہ فلم امیتابھ بچن کی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بنی، اور یہی سے ارشد کا فلمی سفر شروع ہوا۔ "سرکٹ" بن کر لاکھوں دل جیت لیے! ابتدائی دنوں میں کامیابی دھیمی رہی، لیکن پھر 2003 میں فلم "منا بھائی ایم بی بی ایس" نے سب کچھ بدل دیا! ارشد کے "سرکٹ" کے کردار نے انہیں راتوں رات سپر اسٹار بنا دیا۔ ان کی بے مثال کامیڈی، سنجے دت کے ساتھ شاندار کیمسٹری اور منفرد انداز نے انہیں فلم انڈسٹری میں الگ مقام دلا دیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اے سی پی پردھیومن کی موت کے بعد اب نیا اے سی پی کون ہوگا؟

طوبیٰ انور کو کیسے جیون ساتھی کی تلاش ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

ایک فلم کیلئے 50 کروڑ معاوضہ؟ کارتک آریان نے خاموشی توڑ دی

’برقع سٹی‘ کے ڈائریکٹر اپنی شارٹ فلم اور ’لاپتہ لیڈیز‘ میں مماثلت پر حیران

باپ مرا تو کرائے دار, مکان مالک بن گئے۔۔ بسوں میں لپ اسٹک بیچنے والے ارشد وارثی کی زندگی جیا بچن نے کیسے بدلی؟

جب بندہ اوقات سے باہر ہوجاتا ہے تو۔۔ صبا فیصل اور بہو کے درمیان پھر سے کھینچا تانی؟ سوشل میڈیا پوسٹ سے بہت کچھ سامنے آگیا

میرے بچے کی پہلی تقریب خراب کردی۔۔ دانیہ شاہ نے بیٹے کا کیا نام رکھا اور حکیم شہزاد کی پہلی بیوی نے کیا تحفہ بھیجا ؟ ویڈیو

اب ٹوائلٹ صاف کرتا ہوں اور۔۔ ایشوریا رائے کے ساتھ ہیرو آنے والا یہ اداکار اس حال پر کیسے پہنچا؟ افسوس ناک انکشافات

ایبٹ آباد میں پیدا ہونے والے لیجنڈری بالی وڈ اداکار منوج کمار چل بسے

وینا ملک نے اپنی سب سے بڑی غلطی کا اعتراف کرلیا

انمول بلوچ کون سے کروڑ پتی شخصیت سے شادی کر رہی ہیں؟ تفصیل سامنے آگئی

حجاب کے بغیر افغانستان میں تھیٹر کرنے والی اداکارہ حبیبہ عسکر کی کہانی

کرینہ کپور کا سیف علی خان سے بڑا شکوہ

ڈرامہ سی آئی ڈی کے اے سی پی پردھیومن کی موت: ’ہمیں عمر بھر کا صدمہ نہ دیں‘

مجھے بڑی عمرکا کہہ کر آڈیشن سے مسترد کردیا، پوجا ہیگڑے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی