ایران کا فیصلہ کن جواب دشمن کو اس کے احمقانہ اقدام پر پشیمان کر دے گا، ایرانی صدر


ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے۔ ایران کا قانونی اور فیصلہ کن جواب دشمن کو اس کے احمقانہ اقدام پر پشیمان کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج ایرانی عوام کو پہلے سے کہیں زیادہ باہمی اعتماد اور اتحاد کی ضرورت ہے اور یہی جذبہ ہمیں اس مجرمانہ حملے کا سخت جواب دینے کے قابل بنائے گا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر نے کہا کہ گزشتہ شب صہیونی حکومت نے تہران اور ملک کے دیگر شہروں پر ایک وحشیانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں بےگناہ بچوں اور خواتین، متعدد عام شہریوں، فوجی کمانڈروں اور جوہری سائنس دانوں کی شہادت ہوئی۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ یہ حملہ اس سچائی کی گواہی ہے جسے ایران برسوں سے دہرا رہا ہے کہ صہیونی حکومت کا وجود ہی ظلم و بربریت سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جارحیت اور بزدلانہ حملے پر ہم نہ خاموش بیٹھیں گے اور نہ نظر انداز کریں گے۔صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ عالمی اور علاقائی امن کے لیے سنجیدہ مذاکرات اور اعتماد سازی پر زور دیا ہے لیکن اب وقت ہے کہ ایران اپنی خودمختاری کے دفاع میں مضبوط عملی اقدام کرے۔انہوں نے ایرانی عوام سے اپیل کی کہ وہ اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھیں، دشمن کی طرف سے پھیلائی گئی افواہوں اور نفسیاتی جنگ کا شکار نہ ہوں، حکومتی اداروں پر بھروسہ رکھیں اور ایک باشعور اور متحد قوم کی طرح ان سخت حالات سے گزرنے کی تیاری کریں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران کا بڑا وار، اسرائیل کا جدید دفاعی نظام تباہ

ایران نے اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغنے کا بھی عندیہ دے دیا

آپریشن صادق 3 : دو اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار، ایرانی میڈیا کا دعویٰ۔۔ تل ابیب میں کئی عمارتیں زمین بوس

اسرائیل ایران کشیدگی: بھارت مزید مشکلات میں آگیا

چین کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت، مزید کارروائی روکنے کا مطالبہ

ایران کے اسرائیل پر جوابی حملوں میں کم از کم تین افراد ہلاک، ’یہ ریاست اسرائیل کے لیے ایک مشکل رات تھی‘

ایران کے اسرائیل پر جوابی حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک، دونوں ممالک کا ایک دوسرے پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

اسرائیل ایران کشیدگی: روس کی ایران کی حمایت

ایران کا اسرائیل پر پانچواں میزائل حملہ: 4 ہلاک، 63 زخمی، متعدد عمارتیں زمین بوس

ایئر انڈیا کے ڈریم لائنر کو پیش آنے والے حادثے کی ممکنہ وجوہات کیا ہو سکتی ہیں؟

ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد قُم کی جمکران مسجد پر سرخ پرچم کیوں لہرایا گیا؟

ایرانی میزائل نے اسرائیل کو ہلاک کر دیا۔۔

اسرائیلی حملے جوہری مراکز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے۔۔ ایران کے ایٹمی ادارے کا دعویٰ

اس عمارت کو اسرائیل کا پینٹاگون بھی کہا جاتا ہے۔۔ ایران نے اسرائیل کے کن اہم مقامات کو نشانہ بنایا؟

تل ابیب لرز اٹھا، اسرائیل پر ایرانی میزائل حملوں کا پانچواں راؤنڈ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی