
مشرقی افغانستان کے صوبے کُنڑ میں جمعے کی صبح 5.2شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔پاکستان کے صوبہ پنجاب کے تین بڑے دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔دریائے جناب میں چنیوٹ، راوی میں بلوکی اور سدھنائی میں اونچے درجے جبکہ ستلج میں گنڈاسنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔گزستہ روز انڈیا نے دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے حوالے سے پاکستان سے سفارتی سطح پر رابطہ کرتے ہوئے انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔پاکستان میں صوبہ پنجاب میں سیلابی صورتحال سے متعلق ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں سیلاب سے مجموعی طور پر 38 لاکھ 75 ہزار لوگ متاثر اور 46 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم سیلاب میں پھنس جانے والے 18 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں چھ سے نو ستمبر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی، سندھ کے دریاؤں میں بھی پانی کی سطح بڑھنے لگی