خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 319 مین ہولز کے ڈھکن غائب یا ٹوٹ پھوٹ کا شکار


خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 319 مین ہولز ایسے پائے گئے ہیں جن کے ڈھکن یا تو غائب ہیں یا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ محکمہ بلدیات کے جاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر 15 ہزار 600 مین ہولز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان میں سے 9 ہزار 22 مین ہولز سینی ٹیشن کمپنیوں کے زیر انتظام اور 5 ہزار 578 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ خستہ حال مین ہولز سینی ٹیشن کمپنیوں کے علاقوں میں ہیں جہاں 6 ہزار 217 مین ہولز خطرناک حالت میں پائے گئے۔ ٹی ایم ایز کے ماتحت علاقوں میں بھی ایک ہزار 102 مین ہولز بغیر ڈھکن یا ٹوٹے ہوئے ہیں جبکہ اس وقت صوبے بھر میں صرف 6 ہزار 352 مین ہولز محفوظ حالت میں ہیں۔ محکمہ بلدیات نےتمام سینی ٹیشن کمپنیوں اور ٹی ایم ایز کو ہدایت دی ہے کہ ستمبر کے اختتام تک تمام مین ہولز کو محفوظ بنایا جائے اور اپریل 2026 تک پائیدار اور محفوظ ڈھکن نصب کیے جائیں جو طویل مدتی بنیادوں پر استعمال ہو سکیں۔ کھلے مین ہولز شہریوں خصوصاً بچوں، بزرگوں اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں اور بروقت اقدامات نہ ہونے کی صورت میں یہ مسئلہ بڑے حادثات کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

دیو سائی میں گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پر ریچھ کا حملہ: ’بھوکا ریچھ خوراک کی تلاش میں تھا اور ٹینٹ پھاڑ کر اندر داخل ہوا‘

خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 319 مین ہولز کے ڈھکن غائب یا ٹوٹ پھوٹ کا شکار

خیبر پختونخوا میں 7 سے 9 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو وزرا کی شکایت لگا دی

ڈمپر کچلتا ہوا چلا گیا.. اسکول جاتے ہوئے 3 بچے بحق ! واقعہ کس جگہ پیش آیا؟

کزن سے شادی پر پابندی، کیلاش میں میرج بل کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

خیبر پختونخوا اسمبلی : علیمہ خان کو مادر ملت ٹو کا لقب دینے کا مطالبہ

پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، مرکز افغانستان میں تھا

بلوچستان کی سیاسی قیادت کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ

5 ستمبر 1965 کا تاریخی دن : چونڈہ کے محاذ پر دشمن کو کس طرح منہ کی کھانی پڑی

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں چھ سے نو ستمبر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی، سندھ کے دریاؤں میں بھی پانی کی سطح بڑھنے لگی

خیبرپختونخوا میں سات سے نو ستمبر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی، پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار

سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، تمام ادارے الرٹ ہیں، شرجیل انعام میمن

کوئٹہ دھماکہ: اپوزیشن کی بلوچستان میں 8 ستمبر کو شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال

صوبہ پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات ملتوی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی