سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، تمام ادارے الرٹ ہیں، شرجیل انعام میمن


سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں دریاؤں اور بیراجوں میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری حکومت سندھ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ گڈو، سکھر، کوٹری اور مرالہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ پنجند بیراج پر پانی کا ان فلو اور آؤٹ فلو 310,479 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گڈو بیراج میں ان فلو 359,570 کیوسک اور آؤٹ فلو 327,481 کیوسک جبکہ سکھر بیراج میں ان فلو 331,155 کیوسک اور آؤٹ فلو 277,355 کیوسک ریکارڈ کیا گیا تاہم یہاں پانی میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ صوبے میں قائم 169 کیمپوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6,890 متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں جب کہ اب تک 27,801 افراد اس سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر کچے کے علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ مجموعی طور پر 109,320 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح 346,282 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل اور 754,527 سے زائد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے بہاؤ میں اتار چڑھاؤ کے باعث سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تاہم حکومت سندھ نے تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا ہے اور اس سلسلے میں پنجاب حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

دیو سائی میں گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پر ریچھ کا حملہ: ’بھوکا ریچھ خوراک کی تلاش میں تھا اور ٹینٹ پھاڑ کر اندر داخل ہوا‘

خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 319 مین ہولز کے ڈھکن غائب یا ٹوٹ پھوٹ کا شکار

خیبر پختونخوا میں 7 سے 9 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو وزرا کی شکایت لگا دی

ڈمپر کچلتا ہوا چلا گیا.. اسکول جاتے ہوئے 3 بچے بحق ! واقعہ کس جگہ پیش آیا؟

کزن سے شادی پر پابندی، کیلاش میں میرج بل کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

خیبر پختونخوا اسمبلی : علیمہ خان کو مادر ملت ٹو کا لقب دینے کا مطالبہ

پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، مرکز افغانستان میں تھا

بلوچستان کی سیاسی قیادت کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ

5 ستمبر 1965 کا تاریخی دن : چونڈہ کے محاذ پر دشمن کو کس طرح منہ کی کھانی پڑی

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں چھ سے نو ستمبر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی، سندھ کے دریاؤں میں بھی پانی کی سطح بڑھنے لگی

خیبرپختونخوا میں سات سے نو ستمبر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی، پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار

سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، تمام ادارے الرٹ ہیں، شرجیل انعام میمن

کوئٹہ دھماکہ: اپوزیشن کی بلوچستان میں 8 ستمبر کو شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال

صوبہ پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات ملتوی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی