خیبر پختونخوا میں 7 سے 9 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری


خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے 7 ستمبر سے 9 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارش، آندھی، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ اس دوران بالائی اور وسطی اضلاع کے ندی نالوں اور دریاؤں میں فلیش فلڈ کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔ممکنہ متاثرہ اضلاع میں گلیات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، سوات، شانگلہ، دیر، چترال، باجوڑ، بٹگرام، ملاکنڈ، وزیرستان، بنوں، کرم، ٹانک اور دیگر اضلاع شامل ہیں۔ صوبے کے شہری اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے باعث کمزور مکانات، بجلی کے کھمبے، اشتہاری بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ مراسلے میں ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ نکاسی آب کے نظام ، مقامی آبادی اور سیاحوں کو بروقت آگاہی اور احتیاطی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ ایمرجنسی سروسز، طبی امداد، خوراک اور ضروری اشیاء کی دستیابی کے انتظامات بھی کیے جائیں۔ پی ڈی ایم اے نے کاشتکاروں اور چراواہوں کو فصلوں اور جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے اور سیاحوں کو کہا گیا ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران خطرناک مقامات کی طرف جانے سے گریز کریں۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

دیو سائی میں گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پر ریچھ کا حملہ: ’بھوکا ریچھ خوراک کی تلاش میں تھا اور ٹینٹ پھاڑ کر اندر داخل ہوا‘

خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 319 مین ہولز کے ڈھکن غائب یا ٹوٹ پھوٹ کا شکار

خیبر پختونخوا میں 7 سے 9 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو وزرا کی شکایت لگا دی

ڈمپر کچلتا ہوا چلا گیا.. اسکول جاتے ہوئے 3 بچے بحق ! واقعہ کس جگہ پیش آیا؟

کزن سے شادی پر پابندی، کیلاش میں میرج بل کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

خیبر پختونخوا اسمبلی : علیمہ خان کو مادر ملت ٹو کا لقب دینے کا مطالبہ

پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، مرکز افغانستان میں تھا

بلوچستان کی سیاسی قیادت کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ

5 ستمبر 1965 کا تاریخی دن : چونڈہ کے محاذ پر دشمن کو کس طرح منہ کی کھانی پڑی

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں چھ سے نو ستمبر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی، سندھ کے دریاؤں میں بھی پانی کی سطح بڑھنے لگی

خیبرپختونخوا میں سات سے نو ستمبر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی، پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار

سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، تمام ادارے الرٹ ہیں، شرجیل انعام میمن

کوئٹہ دھماکہ: اپوزیشن کی بلوچستان میں 8 ستمبر کو شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال

صوبہ پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات ملتوی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی