
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے قبضہ مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ابراہیم حیدری میں 7 ایکڑ اراضی واگزار کروالی۔
تجاوزات کے خلاف آپریشن 18گھنٹے جاری رہا جس میں اسسٹنٹ کمشنر، سندھ رینجرز اور اینٹی انکروچمنٹ فورس نے حصہ لیا، آپریشن میں علاقائی پولیس اور ضلعی انتظامیہ بھی شریک تھی۔
کمشنر کراچی کے مطابق آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کے کارندے موقع سے فرار ہوگئے جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام ایریا پر قبضہ مافیا نے تجاوزات قائم کر رکھی تھیں۔
کمشنر کا کہنا تھا کہ شہر میں کہیں بھی لینڈ مافیا کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ریاستی رٹ اور شہریوں کے حقوق کی پامالی میں ملوث عناصر کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔