
انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر ماہ رنگ اور ساتھیوں کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبرگ بلوچ، بیبو، گل زادی اور صبغت اللہ شاہ جی کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ شعیب مینگل پیش ہوئے۔ سی ٹی ڈی نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست کی، تاہم جج نے استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام ملزمان کو جیل کسٹڈی کرنے کا حکم دے دیا۔