وزیرِ اعلیٰ نے شہر قائد کی بوسیدہ سڑکوں کا نوٹس لے ہی لیا، میئر کو اہم ہدایات


وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کی اندرونی سڑکوں کی تعمیر سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں صوبائی وزراء سید ناصر شاہ، سعید غنی، جام خان شورو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی اور سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے شہر کے ترقیاتی کاموں سے متعلق میئر کراچی اور محکمہ بلدیات کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں سے کراچی کی اندرونی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں، کے ایم سی اور ٹاؤنز محکمہ بلدیات کی نگرانی میں اسکیمیں تیار کریں، شہر کرچی کی تمام سڑکوں کی مرمت یا تعمیر نو کی جائے۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ سڑکوں کے ساتھ نکاسی آب کا نظام بھی بنایا جائے، نکاسی آب کا نظام ہوگا تو بارشوں کا پانی نکل جائے گا اور سڑکیں خراب نہیں ہوں گی۔ میئر کراچی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کا سروے کیا جا رہا ہے۔ وزیر بلدیات نے بتایا کہ ٹاؤنز کو اپنے علاقوں میں سڑکوں کے سروے کی ہدایت دی ہے اور سروے تیزی سے جاری ہے، جیسے ہی سروے مکمل ہوگا، اسکیمیں بنا کر منظوری لی جائے گی۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کی محکمہ بلدیات کو ہدایت کی کہ شہر کراچی میں صفائی کے کام کو مزید بہتر بنایا جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

انڈین فضائیہ کے ’اُڑتے ہوئے تابوت‘ مِگ 21 کے پہلے پائلٹ کی کہانی: ’ہر حادثہ سیکھنے کا موقع بنا‘

انڈین فصائیہ کے ’اُڑتے ہوئے تابوت‘ مِگ 21 کے پہلے پائلٹ کی کہانی: ’ہر حادثہ سیکھنے کا موقع بنا‘

سونم وانگچک: ماضی میں مودی کی تعریف کرنے والے سماجی کارکن جنھیں لداخ میں مظاہروں کے بعد گرفتار کیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف آج شام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

لاپتہ شخص کے خاندان کو 50 لاکھ روپے منتقل مگر آئی ایس آئی کے افسران عدالت طلب: ’پیسہ جان کا نعم البدل نہیں‘

پاک امریکا تعلقات نئی راہ پر، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ون آن ون گفتگو

غزہ میں جنگ کے بعد عبوری قیادت کے لیے سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے نام پر غور

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے.. شدت کیا تھی؟

زبیر بلوچ: دالبندین میں ’سکیورٹی فورسز کے آپریشن‘ میں مارے جانے والے وکیل کون تھے؟

شہباز شریف اور عاصم منیر سے ملاقات کے دوران ٹرمپ کے کوٹ پر لگی ’لڑاکا طیارے کی پن‘ سے جڑے سوال اور جواب

سندھ کابینہ میں رد و بدل، ناصر حسین شاہ پر قسمت کی دیوی پھر مہربان

’ہائبرڈ نظام کی کامیابی‘: ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر سے ملاقات میں کیا ہوا؟

وزیرِ اعلیٰ نے شہر قائد کی بوسیدہ سڑکوں کا نوٹس لے ہی لیا، میئر کو اہم ہدایات

شاہین آفریدی کا پہلے سے زیادہ ’خطرناک ورژن‘ اور بنگلہ دیش کے خلاف ’معجزاتی‘ جیت

ماہ رنگ اور ساتھیوں کا جسمانی ریمانڈ ختم، عدالت کا جیل بھیجنے کا حکم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی