سوئٹزر لینڈ مذاکرات، 12 ارب ڈالر کے منجمد ایرانی اثاثوں کے اجرا کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی


ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے تصدیق کی ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات میں 12 ارب ڈالر کے منجمد ایرانی اثاثوں کے اجرا کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ محمد باقر قالیباف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی آبنائے ہرمز سے متعلق امور پر بات چیت کے لیے عمان پہنچ گئے ہیں، جہاں جہازوں کی آمدورفت کے لیے رابطے کا نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ تصادم یا کشیدگی سے بچا جا سکے۔ قالیباف کے مطابق مذاکرات کے نتیجے میں لبنان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی ضمانت دینے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ دوسری جانب امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیاں اٹھا لی ہیں جس کے بعد ایران آئندہ دو ماہ تک امریکا سمیت عالمی منڈی میں اپنی پیٹرولیم مصنوعات فروخت کر سکے گا۔ ایران نے پابندیوں میں نرمی اور بعض اثاثوں کی بحالی کی بھی تصدیق کی ہے۔ تاہم امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ کے مطابق شمالی کوریا، کیوبا اور یوکرین پر ایرانی تیل کی خریداری سے متعلق پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’مارا پیٹا اور برہنہ کیا گیا، برفانی طوفان میں پہاڑی عبور کرنے پر مجبور کیا:‘ یورپ جانے کی خواہش میں اعضا گنوانے والے افغان باشندوں کے ترکی پر الزامات

اٹلی: پارک میں کھیلتے بچوں پر حملہ کرنے والے شخص پر قابو پانے والے گجرات کے نوید اسلم جن کی جرات کا سرکاری طور پر اعتراف ہوا

محض دو ہفتے بعد ہی ایلون مسک ’ٹریلینئر‘ کے درجے سے کیوں محروم ہو گئے؟

یورپ میں شدید گرمی کا باعث بننے والا ’ہیٹ ڈوم‘ کیا ہے؟

ایران کی جوہری تنصیبات کے معائنے پر اختلاف، آئی اے ای اے اور تہران کے بیانات سامنے آگئے

خلیجی اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے لیے مارکو روبیو ابوظبی پہنچ گئے

امریکا نے اپنے جدید دفاعی نظام ”گولڈن ڈوم“ کا پہلا کامیاب تجربہ کرلیا

ایران سے متعلق قرارداد پر ٹرمپ برہم، امریکی کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

’آپ رونالڈو کو ایک سینٹی میٹر جگہ دیں وہ آپ کا کھیل ختم کر دیں گے‘

وہ ’پُراسرار‘ قطری ثالث جو پسِ پردہ رہتے ہوئے امریکہ، ایران مذاکرات کا حصہ بنا

جنگ بندی کا معاہدہ امریکا کی شکست کا اعتراف ہے، محمد باقر قالیباف

وہ ’پُراسرار‘ قطری ثالث جو پس پردہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا حصہ بنا

ٹرمپ کی ایران پالیسی پر چک شومر کی شدید تنقید

ایران نے معاہدے کی پابندی نہیں کی تو جو کرنا ضروری ہوا وہ کروں گا، ٹرمپ کی دھمکی

سوئٹزر لینڈ مذاکرات، 12 ارب ڈالر کے منجمد ایرانی اثاثوں کے اجرا کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی