ایران کی جوہری تنصیبات کے معائنے پر اختلاف، آئی اے ای اے اور تہران کے بیانات سامنے آگئے


عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کا معائنہ کسی نہ کسی مرحلے پر ضرور کیا جائے گا، چاہے یہ عمل فوری طور پر ہو یا بعد میں۔ رافیل گروسی نے اپنے بیان میں کہا کہ جوہری تنصیبات کے معائنے کا عمل ناگزیر ہے اور ایجنسی مناسب وقت پر اپنی ذمہ داریاں انجام دے گی۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تہران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی معائنہ کار مناسب وقت پر ایران کا دورہ کریں گے۔ تاہم ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ ایران، امریکی اور اسرائیلی حملوں سے متاثرہ فردو، نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت آئی اے ای اے کو نہیں دے گا۔ اسماعیل بقائی نے سوئٹزرلینڈ میں آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کے ساتھ کسی ملاقات کی خبروں کی بھی تردید کی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منجمد ایرانی اثاثوں کے حوالے سے کہا کہ ان فنڈز کے استعمال کے معاملے میں ایران کو کسی قسم کی پابندی کا سامنا نہیں ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

اٹلی: پارک میں کھیلتے بچوں پر حملہ کرنے والے شخص پر قابو پانے والے گجرات کے نوید اسلم جن کی جرات کا سرکاری طور پر اعتراف ہوا

محض دو ہفتے بعد ہی ایلون مسک ’ٹریلینئر‘ کے درجے سے کیوں محروم ہو گئے؟

یورپ میں شدید گرمی کا باعث بننے والا ’ہیٹ ڈوم‘ کیا ہے؟

ایران کی جوہری تنصیبات کے معائنے پر اختلاف، آئی اے ای اے اور تہران کے بیانات سامنے آگئے

خلیجی اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے لیے مارکو روبیو ابوظبی پہنچ گئے

امریکا نے اپنے جدید دفاعی نظام ”گولڈن ڈوم“ کا پہلا کامیاب تجربہ کرلیا

ایران سے متعلق قرارداد پر ٹرمپ برہم، امریکی کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

’آپ رونالڈو کو ایک سینٹی میٹر جگہ دیں وہ آپ کا کھیل ختم کر دیں گے‘

وہ ’پُراسرار‘ قطری ثالث جو پسِ پردہ رہتے ہوئے امریکہ، ایران مذاکرات کا حصہ بنا

جنگ بندی کا معاہدہ امریکا کی شکست کا اعتراف ہے، محمد باقر قالیباف

وہ ’پُراسرار‘ قطری ثالث جو پس پردہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا حصہ بنا

ٹرمپ کی ایران پالیسی پر چک شومر کی شدید تنقید

ایران نے معاہدے کی پابندی نہیں کی تو جو کرنا ضروری ہوا وہ کروں گا، ٹرمپ کی دھمکی

سوئٹزر لینڈ مذاکرات، 12 ارب ڈالر کے منجمد ایرانی اثاثوں کے اجرا کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی

’پاکیزہ‘ پارٹنر کی تلاش اور ’جراثیم جیسے ٹاکسک مرد‘: ڈیٹول کو اپنا اشتہار کیوں بند کرنا پڑا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی