ٹرمپ کی ایران پالیسی پر چک شومر کی شدید تنقید


واشنگٹن: امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران سے متعلق پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ نے امریکی عوام کو کنفیوژن، افراتفری اور بھاری مالی بوجھ کے سوا کچھ نہیں دیا۔ اپنے بیان میں چک شومر کا کہنا تھا کہ جنگ کے ہر گزرتے لمحے کے ساتھ امریکی عوام پر اخراجات کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف اس پالیسی کی قیمت امریکی عوام کو چکانا پڑی اور یہ فیصلہ ایک تاریخی غلطی ثابت ہوا۔ ڈیموکریٹ رہنما نے کہا کہ یہ تنازع تاریخ میں نہ صرف امریکا بلکہ کسی بھی ملک کی جانب سے اختیار کی گئی بدترین خارجہ پالیسی مہمات میں شمار کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مہنگی اور بے مقصد جنگ ہے جس کا کوئی واضح ہدف یا نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ چک شومر نے مزید کہا کہ ایران سے متعلق جنگی صورتحال کا خاتمہ ہونا چاہیے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ جنگ شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشیدگی کے بجائے سفارتی راستہ اختیار کرے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’مارا پیٹا اور برہنہ کیا گیا، برفانی طوفان میں پہاڑی عبور کرنے پر مجبور کیا:‘ یورپ جانے کی خواہش میں اعضا گنوانے والے افغان باشندوں کے ترکی پر الزامات

اٹلی: پارک میں کھیلتے بچوں پر حملہ کرنے والے شخص پر قابو پانے والے گجرات کے نوید اسلم جن کی جرات کا سرکاری طور پر اعتراف ہوا

محض دو ہفتے بعد ہی ایلون مسک ’ٹریلینئر‘ کے درجے سے کیوں محروم ہو گئے؟

یورپ میں شدید گرمی کا باعث بننے والا ’ہیٹ ڈوم‘ کیا ہے؟

ایران کی جوہری تنصیبات کے معائنے پر اختلاف، آئی اے ای اے اور تہران کے بیانات سامنے آگئے

خلیجی اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے لیے مارکو روبیو ابوظبی پہنچ گئے

امریکا نے اپنے جدید دفاعی نظام ”گولڈن ڈوم“ کا پہلا کامیاب تجربہ کرلیا

ایران سے متعلق قرارداد پر ٹرمپ برہم، امریکی کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

’آپ رونالڈو کو ایک سینٹی میٹر جگہ دیں وہ آپ کا کھیل ختم کر دیں گے‘

وہ ’پُراسرار‘ قطری ثالث جو پسِ پردہ رہتے ہوئے امریکہ، ایران مذاکرات کا حصہ بنا

جنگ بندی کا معاہدہ امریکا کی شکست کا اعتراف ہے، محمد باقر قالیباف

وہ ’پُراسرار‘ قطری ثالث جو پس پردہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا حصہ بنا

ٹرمپ کی ایران پالیسی پر چک شومر کی شدید تنقید

ایران نے معاہدے کی پابندی نہیں کی تو جو کرنا ضروری ہوا وہ کروں گا، ٹرمپ کی دھمکی

سوئٹزر لینڈ مذاکرات، 12 ارب ڈالر کے منجمد ایرانی اثاثوں کے اجرا کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی