جنگ بندی کا معاہدہ امریکا کی شکست کا اعتراف ہے، محمد باقر قالیباف


ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی سلامتی سے متعلق فیصلے صرف خطے کے ممالک کو کرنے چاہئیں، جبکہ واشنگٹن کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ امریکا کی شکست کا اعتراف ہے۔ باکو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کی پالیسی خطے کی سلامتی کو علاقائی ممالک کے ذریعے یقینی بنانے پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران باہمی احترام، خودمختاری کے احترام اور ایک دوسرے کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کی بنیاد پر خطے کے ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ ایرانی اسپیکر نے لبنان اور ایران میں جنگ بندی کو یکساں اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ایسے اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ کسی دباؤ یا زبردستی کا نتیجہ نہیں بلکہ ایرانی قوم کی مزاحمت، استقامت اور طاقت کا مظہر ہے۔ ان کے بقول یہ معاہدہ دراصل امریکا کی ناکامی اور ایران کے مؤقف کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سے قبل باکو پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے کہا تھا کہ حالیہ جنگ کے بعد خطے کی صورتحال تبدیل ہوچکی ہے اور اب ایران کو ایک نئے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’مارا پیٹا اور برہنہ کیا گیا، برفانی طوفان میں پہاڑی عبور کرنے پر مجبور کیا:‘ یورپ جانے کی خواہش میں اعضا گنوانے والے افغان باشندوں کے ترکی پر الزامات

اٹلی: پارک میں کھیلتے بچوں پر حملہ کرنے والے شخص پر قابو پانے والے گجرات کے نوید اسلم جن کی جرات کا سرکاری طور پر اعتراف ہوا

محض دو ہفتے بعد ہی ایلون مسک ’ٹریلینئر‘ کے درجے سے کیوں محروم ہو گئے؟

یورپ میں شدید گرمی کا باعث بننے والا ’ہیٹ ڈوم‘ کیا ہے؟

ایران کی جوہری تنصیبات کے معائنے پر اختلاف، آئی اے ای اے اور تہران کے بیانات سامنے آگئے

خلیجی اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے لیے مارکو روبیو ابوظبی پہنچ گئے

امریکا نے اپنے جدید دفاعی نظام ”گولڈن ڈوم“ کا پہلا کامیاب تجربہ کرلیا

ایران سے متعلق قرارداد پر ٹرمپ برہم، امریکی کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

’آپ رونالڈو کو ایک سینٹی میٹر جگہ دیں وہ آپ کا کھیل ختم کر دیں گے‘

وہ ’پُراسرار‘ قطری ثالث جو پسِ پردہ رہتے ہوئے امریکہ، ایران مذاکرات کا حصہ بنا

جنگ بندی کا معاہدہ امریکا کی شکست کا اعتراف ہے، محمد باقر قالیباف

وہ ’پُراسرار‘ قطری ثالث جو پس پردہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا حصہ بنا

ٹرمپ کی ایران پالیسی پر چک شومر کی شدید تنقید

ایران نے معاہدے کی پابندی نہیں کی تو جو کرنا ضروری ہوا وہ کروں گا، ٹرمپ کی دھمکی

سوئٹزر لینڈ مذاکرات، 12 ارب ڈالر کے منجمد ایرانی اثاثوں کے اجرا کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی