ایران سے متعلق قرارداد پر ٹرمپ برہم، امریکی کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگی کارروائی ختم کرنے کے مطالبے سے متعلق کانگریس کی قرارداد کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بے وقت اور بے معنی قرار دے دیا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ایران کو انتہائی دباؤ میں لا کھڑا کیا ہے اور وہ گرنے ہی والا ہے ان کا کہنا تھا کہ بعض سینیٹرز نے ان کا کام مشکل بنا دیا ہے، تاہم وہ اپنے مقاصد ہر صورت مکمل کریں گے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہیں اور موجودہ صورتحال میں بھی ایسا ہی ہوگا۔ دوسری جانب امریکی سینیٹ نے 48 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے سے متعلق مشترکہ قرارداد کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ یہ قرارداد رواں ماہ کے آغاز میں ایوانِ نمائندگان سے بھی منظور ہو چکی ہے۔ قرارداد کی منظوری کے بعد ایران سے متعلق امریکی پالیسی اور ممکنہ فوجی اقدامات پر سیاسی بحث مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’مارا پیٹا اور برہنہ کیا گیا، برفانی طوفان میں پہاڑی عبور کرنے پر مجبور کیا:‘ یورپ جانے کی خواہش میں اعضا گنوانے والے افغان باشندوں کے ترکی پر الزامات

اٹلی: پارک میں کھیلتے بچوں پر حملہ کرنے والے شخص پر قابو پانے والے گجرات کے نوید اسلم جن کی جرات کا سرکاری طور پر اعتراف ہوا

محض دو ہفتے بعد ہی ایلون مسک ’ٹریلینئر‘ کے درجے سے کیوں محروم ہو گئے؟

یورپ میں شدید گرمی کا باعث بننے والا ’ہیٹ ڈوم‘ کیا ہے؟

ایران کی جوہری تنصیبات کے معائنے پر اختلاف، آئی اے ای اے اور تہران کے بیانات سامنے آگئے

خلیجی اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے لیے مارکو روبیو ابوظبی پہنچ گئے

امریکا نے اپنے جدید دفاعی نظام ”گولڈن ڈوم“ کا پہلا کامیاب تجربہ کرلیا

ایران سے متعلق قرارداد پر ٹرمپ برہم، امریکی کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

’آپ رونالڈو کو ایک سینٹی میٹر جگہ دیں وہ آپ کا کھیل ختم کر دیں گے‘

وہ ’پُراسرار‘ قطری ثالث جو پسِ پردہ رہتے ہوئے امریکہ، ایران مذاکرات کا حصہ بنا

جنگ بندی کا معاہدہ امریکا کی شکست کا اعتراف ہے، محمد باقر قالیباف

وہ ’پُراسرار‘ قطری ثالث جو پس پردہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا حصہ بنا

ٹرمپ کی ایران پالیسی پر چک شومر کی شدید تنقید

ایران نے معاہدے کی پابندی نہیں کی تو جو کرنا ضروری ہوا وہ کروں گا، ٹرمپ کی دھمکی

سوئٹزر لینڈ مذاکرات، 12 ارب ڈالر کے منجمد ایرانی اثاثوں کے اجرا کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی