خلیجی اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے لیے مارکو روبیو ابوظبی پہنچ گئے


ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ معاہدے کے تناظر میں خلیجی اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے لیے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی پہنچ گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق مارکو روبیو اپنے دورے کے دوران خلیجی ممالک کو امریکا کی جانب سے سیکیورٹی سے متعلق یقین دہانیاں فراہم کریں گے اور خطے کی مجموعی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔ ابوظبی پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز کی حیثیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے اور عالمی قوانین کے تحت کسی بھی ملک کو اس پر ٹول یا فیس عائد کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی آبی راستوں پر ٹیکس یا فیس کا نفاذ عالمی قانون کے منافی ہے اور خطے کے تمام ممالک اس معاملے پر امریکا کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہیں۔ انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ انقلابی تحریک کے بجائے ایک ریاست کے طور پر کردار ادا کرے۔ ان کے بقول اگر ایران ریاستی طرز عمل اپنائے تو اس کے لیے ترقی اور تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، تاہم خطے میں ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کی کارروائیوں کے باعث کشیدگی کے خاتمے میں رکاوٹیں برقرار ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے عراق سے ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کو بھی علاقائی امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراق میں سرگرم بعض مسلح گروہ دہشت گردی میں ملوث ہیں اور یہ معاملہ بھی امریکا اور ایران کے درمیان آئندہ مذاکرات میں زیر بحث آئے گا۔ واضح رہے کہ عمان اور ایران نے حالیہ مشترکہ اعلامیے میں آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام اور اس کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات کے عوض وصول کی جانے والی ممکنہ فیسوں کا جائزہ لینے کا عندیہ دیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

اٹلی: پارک میں کھیلتے بچوں پر حملہ کرنے والے شخص پر قابو پانے والے گجرات کے نوید اسلم جن کی جرات کا سرکاری طور پر اعتراف ہوا

محض دو ہفتے بعد ہی ایلون مسک ’ٹریلینئر‘ کے درجے سے کیوں محروم ہو گئے؟

یورپ میں شدید گرمی کا باعث بننے والا ’ہیٹ ڈوم‘ کیا ہے؟

ایران کی جوہری تنصیبات کے معائنے پر اختلاف، آئی اے ای اے اور تہران کے بیانات سامنے آگئے

خلیجی اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے لیے مارکو روبیو ابوظبی پہنچ گئے

امریکا نے اپنے جدید دفاعی نظام ”گولڈن ڈوم“ کا پہلا کامیاب تجربہ کرلیا

ایران سے متعلق قرارداد پر ٹرمپ برہم، امریکی کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

’آپ رونالڈو کو ایک سینٹی میٹر جگہ دیں وہ آپ کا کھیل ختم کر دیں گے‘

وہ ’پُراسرار‘ قطری ثالث جو پسِ پردہ رہتے ہوئے امریکہ، ایران مذاکرات کا حصہ بنا

جنگ بندی کا معاہدہ امریکا کی شکست کا اعتراف ہے، محمد باقر قالیباف

وہ ’پُراسرار‘ قطری ثالث جو پس پردہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا حصہ بنا

ٹرمپ کی ایران پالیسی پر چک شومر کی شدید تنقید

ایران نے معاہدے کی پابندی نہیں کی تو جو کرنا ضروری ہوا وہ کروں گا، ٹرمپ کی دھمکی

سوئٹزر لینڈ مذاکرات، 12 ارب ڈالر کے منجمد ایرانی اثاثوں کے اجرا کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی

’پاکیزہ‘ پارٹنر کی تلاش اور ’جراثیم جیسے ٹاکسک مرد‘: ڈیٹول کو اپنا اشتہار کیوں بند کرنا پڑا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی