گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر پہیہ جام ہڑتال جاری، مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا اعلان


گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک ملک گیر پہیہ جام ہڑتال جاری ہے، جس کے باعث مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہونے کا امکان ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی اور مسلسل اضافے نے کاروبار کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے، جبکہ ٹول ٹیکس سمیت دیگر مسائل نے بھی ٹرانسپورٹرز کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیزل کی روزانہ قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے اور ٹول ٹیکس میں حالیہ اضافہ ختم کرکے اسے 30 جون 2024 کی سطح پر بحال کیا جائے۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطابق ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 7 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کی جائے، جبکہ کسٹمز کا ایس آر او 1619 بھی ختم کیا جائے۔ ٹرانسپورٹرز نے ایکسل لوڈ قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے اور کراچی پورٹ و پورٹ قاسم پر مال بردار گاڑیوں کے لیے مناسب پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور ہونے تک ملک گیر پہیہ جام ہڑتال جاری رکھی جائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل، باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ ہوگی

یومِ آزادی: آئی ایس پی آر کا بلوچی ملی نغمہ ’’پاک اے وطن‘‘ جاری

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر خصوصی نغمہ ’’ہم سب ایک ہیں‘‘ جاری

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر پہیہ جام ہڑتال جاری، مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا اعلان

مکہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، دفاعی نوعیت کا ہے اور اس میں خطے کا کوئی بھی ملک شامل ہو سکتا ہے: پاکستان

’میر رضا علی کو گولی کمر پر ماری گئی تھی‘: کراچی کے نوجوان تاجر کی نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیا سامنے آیا؟

کسی ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا: اسحاق ڈار نے مکہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات جاری کردیں

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ کے سات حلقوں میں پولنگ ملتوی، مقامی ووٹرز کیا چاہتے ہیں؟

خضدار: حکومت کی جانب سے اسما جتک کے والد سمیت دیگر افراد کے قتل کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

جماعت اسلامی کا مہنگائی اور آئی پی پیز کے خلاف 16 اگست کو ملک بھر میں دھرنوں کا اعلان

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک

عمان کے ساتھ ’مثبت مذاکرات‘ کے باوجود آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران کی امریکہ کے سامنے چھ شرائط

امریکہ نے ایران کے جوہری پروگرام کو’تباہ‘ کر دیا ہے: امریکی نائب صدر کا دعویٰ

عالمی یومِ مقامی اقوام: جنید انوار چوہدری کا ساحلی آبادیوں کے روایتی علم کو قومی پالیسی کا حصہ بنانے پر زور

نادرا کا سوشل میڈیا پر جعلی ٹریکنگ آئی ڈیز سے متعلق عوام کو انتباہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی