آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل، باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ ہوگی


آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے دو اضلاع باغ اور حویلی کے 4 انتخابی حلقوں میں کل 10 اگست کو پولنگ ہوگی، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ چاروں حلقوں میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جبکہ مجموعی طور پر 82 امیدوار انتخابی میدان میں موجود ہیں۔ ضلع حویلی کے ایک انتخابی حلقے میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، سابق ممبر کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید اور مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار محسن عزیز کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔ الیکشن حکام کے مطابق پولنگ کے لیے انتخابی و سکیورٹی عملے اور ضروری پولنگ سامان کی پولنگ اسٹیشنز تک منتقلی کا عمل آج شام تک مکمل کرلیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے ترجمان کے مطابق باغ اور حویلی میں انتخابی مہم گزشتہ رات 12 بجے ختم ہوگئی، جس کے بعد انتخابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کے مطابق سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر باغ اور حویلی کی چار نشستوں پر پہلے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راولاکوٹ اور سدھنوتی کے حلقوں کے لیے آئندہ سات روز کے دوران انتخابی شیڈول کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے، تاہم امیدواروں کو انتخابی مہم کے لیے مناسب وقت فراہم کیا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل، باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ ہوگی

یومِ آزادی: آئی ایس پی آر کا بلوچی ملی نغمہ ’’پاک اے وطن‘‘ جاری

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر خصوصی نغمہ ’’ہم سب ایک ہیں‘‘ جاری

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر پہیہ جام ہڑتال جاری، مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا اعلان

مکہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، دفاعی نوعیت کا ہے اور اس میں خطے کا کوئی بھی ملک شامل ہو سکتا ہے: پاکستان

’میر رضا علی کو گولی کمر پر ماری گئی تھی‘: کراچی کے نوجوان تاجر کی نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیا سامنے آیا؟

کسی ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا: اسحاق ڈار نے مکہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات جاری کردیں

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ کے سات حلقوں میں پولنگ ملتوی، مقامی ووٹرز کیا چاہتے ہیں؟

خضدار: حکومت کی جانب سے اسما جتک کے والد سمیت دیگر افراد کے قتل کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

جماعت اسلامی کا مہنگائی اور آئی پی پیز کے خلاف 16 اگست کو ملک بھر میں دھرنوں کا اعلان

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک

عمان کے ساتھ ’مثبت مذاکرات‘ کے باوجود آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران کی امریکہ کے سامنے چھ شرائط

امریکہ نے ایران کے جوہری پروگرام کو’تباہ‘ کر دیا ہے: امریکی نائب صدر کا دعویٰ

عالمی یومِ مقامی اقوام: جنید انوار چوہدری کا ساحلی آبادیوں کے روایتی علم کو قومی پالیسی کا حصہ بنانے پر زور

نادرا کا سوشل میڈیا پر جعلی ٹریکنگ آئی ڈیز سے متعلق عوام کو انتباہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی