نادرا کا سوشل میڈیا پر جعلی ٹریکنگ آئی ڈیز سے متعلق عوام کو انتباہ


نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سوشل میڈیا پر جعلی ٹریکنگ آئی ڈیز اور غیر مصدقہ معلومات کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کردیا۔ نادرا ترجمان کے مطابق شہریوں کی ذاتی معلومات کے تحفظ کے لیے سوشل میڈیا کے کمنٹس میں ٹریکنگ آئی ڈی فراہم کرنے کی سہولت نہیں دی جاتی، اس لیے شہری نادرا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کمنٹس کے ذریعے اپنی ٹریکنگ آئی ڈی ہرگز شیئر نہ کریں۔ ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ نادرا سے متعلق کسی بھی معاملے میں صرف سرکاری ذرائع اور تصدیق شدہ پلیٹ فارمز سے رابطہ کیا جائے اور سوشل میڈیا پر موجود غیر مصدقہ لنکس، اکاؤنٹس اور پیغامات پر اعتماد نہ کیا جائے۔ نادرا کے مطابق ٹریکنگ آئی ڈی سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے شہری 8400 پر ایس ایم ایس کرسکتے ہیں، جبکہ نادرا ہیلپ لائن 051-111-786-100 یا موبائل فون سے 1777 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ شہری اپنی درخواستوں اور نادرا سے متعلق مختلف خدمات کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔ نادرا نے شہریوں پر زور دیا کہ شناخت اور ذاتی معلومات کو محفوظ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر کسی بھی غیر مصدقہ ذریعے کے ساتھ حساس معلومات شیئر کرنے سے گریز کیا جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل، باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ ہوگی

یومِ آزادی: آئی ایس پی آر کا بلوچی ملی نغمہ ’’پاک اے وطن‘‘ جاری

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر خصوصی نغمہ ’’ہم سب ایک ہیں‘‘ جاری

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر پہیہ جام ہڑتال جاری، مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا اعلان

مکہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، دفاعی نوعیت کا ہے اور اس میں خطے کا کوئی بھی ملک شامل ہو سکتا ہے: پاکستان

’میر رضا علی کو گولی کمر پر ماری گئی تھی‘: کراچی کے نوجوان تاجر کی نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیا سامنے آیا؟

کسی ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا: اسحاق ڈار نے مکہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات جاری کردیں

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ کے سات حلقوں میں پولنگ ملتوی، مقامی ووٹرز کیا چاہتے ہیں؟

خضدار: حکومت کی جانب سے اسما جتک کے والد سمیت دیگر افراد کے قتل کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

جماعت اسلامی کا مہنگائی اور آئی پی پیز کے خلاف 16 اگست کو ملک بھر میں دھرنوں کا اعلان

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک

عمان کے ساتھ ’مثبت مذاکرات‘ کے باوجود آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران کی امریکہ کے سامنے چھ شرائط

امریکہ نے ایران کے جوہری پروگرام کو’تباہ‘ کر دیا ہے: امریکی نائب صدر کا دعویٰ

عالمی یومِ مقامی اقوام: جنید انوار چوہدری کا ساحلی آبادیوں کے روایتی علم کو قومی پالیسی کا حصہ بنانے پر زور

نادرا کا سوشل میڈیا پر جعلی ٹریکنگ آئی ڈیز سے متعلق عوام کو انتباہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی