یومِ آزادی: آئی ایس پی آر کا بلوچی ملی نغمہ ’’پاک اے وطن‘‘ جاری


یومِ آزادی کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بلوچی زبان میں نیا ملی نغمہ ’’پاک اے وطن‘‘ جاری کردیا۔ ملی نغمے میں معروف بلوچ گلوکار اختر چنال نے اپنے روایتی اور پُرجوش انداز میں پاکستان سے محبت اور وطن سے وفاداری کے جذبات کی عکاسی کی ہے۔ نغمے میں بلوچی ثقافت اور حب الوطنی کو اجاگر کرتے ہوئے بلوچستان کے رنگ، موسیقی اور زبان کے ذریعے پاکستان کی سلامتی، یکجہتی اور قومی اتحاد کا پیغام دیا گیا ہے۔ ’’پاک اے وطن‘‘ میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان محض ایک جغرافیائی خطہ نہیں بلکہ قوم کی شناخت اور پہچان ہے، جس کی حفاظت اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کا جذبہ موجود ہے۔ ملی نغمے میں وطن سے محبت کو قومی اتحاد، بھائی چارے اور یکجہتی کے فروغ کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے، جبکہ اختر چنال کی آواز اور اندازِ بیان کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان کی محبت ملک کی ہر وادی، ہر زبان اور ہر دل میں یکساں طور پر موجود ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل، باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ ہوگی

یومِ آزادی: آئی ایس پی آر کا بلوچی ملی نغمہ ’’پاک اے وطن‘‘ جاری

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر خصوصی نغمہ ’’ہم سب ایک ہیں‘‘ جاری

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر پہیہ جام ہڑتال جاری، مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا اعلان

مکہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، دفاعی نوعیت کا ہے اور اس میں خطے کا کوئی بھی ملک شامل ہو سکتا ہے: پاکستان

’میر رضا علی کو گولی کمر پر ماری گئی تھی‘: کراچی کے نوجوان تاجر کی نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیا سامنے آیا؟

کسی ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا: اسحاق ڈار نے مکہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات جاری کردیں

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ کے سات حلقوں میں پولنگ ملتوی، مقامی ووٹرز کیا چاہتے ہیں؟

خضدار: حکومت کی جانب سے اسما جتک کے والد سمیت دیگر افراد کے قتل کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

جماعت اسلامی کا مہنگائی اور آئی پی پیز کے خلاف 16 اگست کو ملک بھر میں دھرنوں کا اعلان

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک

عمان کے ساتھ ’مثبت مذاکرات‘ کے باوجود آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران کی امریکہ کے سامنے چھ شرائط

امریکہ نے ایران کے جوہری پروگرام کو’تباہ‘ کر دیا ہے: امریکی نائب صدر کا دعویٰ

عالمی یومِ مقامی اقوام: جنید انوار چوہدری کا ساحلی آبادیوں کے روایتی علم کو قومی پالیسی کا حصہ بنانے پر زور

نادرا کا سوشل میڈیا پر جعلی ٹریکنگ آئی ڈیز سے متعلق عوام کو انتباہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی