جنگوں کے باعث عالمی ڈیزل مارکیٹ دباؤ کا شکار، سپلائی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ


مشرقِ وسطیٰ اور یوکرین میں جاری جنگوں کے باعث عالمی سطح پر ڈیزل کی سپلائی متاثر ہونے لگی ہے، جبکہ شمالی نصف کرہ میں موسمِ سرما کے دوران ایندھن کی طلب میں متوقع اضافے سے صورتحال مزید تشویشناک ہونے کا امکان ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں، خلیج فارس کی ریفائنریوں کو ہونے والے نقصانات اور روسی تیل تنصیبات پر یوکرینی حملوں کے باعث عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی دستیابی متاثر ہوئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ اور روس گزشتہ سال عالمی ڈیزل برآمدات کا تقریباً ایک تہائی حصہ فراہم کر رہے تھے، تاہم خطے میں جاری جنگی حالات کے باعث ان اہم ذرائع سے ڈیزل کی برآمدات محدود ہوگئی ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل متاثر ہوئی، جبکہ خلیج فارس میں ریفائنریوں کو پہنچنے والے نقصانات نے پیداوار اور برآمدی سرگرمیوں پر مزید دباؤ ڈال دیا ہے۔ دوسری جانب یوکرین کے روسی آئل ریفائنریوں پر حملوں سے بھی روس کی جانب سے عالمی منڈی کو ڈیزل کی فراہمی میں کمی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق شمالی نصف کرہ میں موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ڈیزل سمیت مختلف ایندھن کی طلب میں اضافہ متوقع ہے، جس کے باعث موجودہ سپلائی بحران مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔ ڈیزل ٹرانسپورٹ، زرعی مشینری، صنعتی آلات، ٹرکوں اور بسوں سمیت مختلف شعبوں میں بنیادی ایندھن کے طور پر استعمال ہوتا ہے، اس لیے عالمی سپلائی میں کمی سے نہ صرف توانائی کی مارکیٹ بلکہ نقل و حمل اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر جنگی صورتحال برقرار رہی اور بڑی تیل پیدا کرنے والی تنصیبات سے برآمدات معمول پر نہ آسکیں تو آنے والے مہینوں میں عالمی ڈیزل مارکیٹ پر دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

مکہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، دفاعی نوعیت کا ہے اور اس میں خطے کا کوئی بھی ملک شامل ہو سکتا ہے: پاکستان

وہ چار سادہ اصول جو جاپانی شہروں کو رہائش کے لیے دنیا کے بہترین مقامات بناتے ہیں

پیار کرنے والوں اور دھوکے بازوں کے لیے یکساں پرکشش اجتماعی شادی: ’ایک دلہن نے تو اپنے بھائی کو دولہا ظاہر کردیا‘

سمندری طوفان کے پیش نظر چین میں ہائی الرٹ، 16 سو سے زائد پروازیں منسوخ

حساس دفاعی معلومات افشا کرنے کا الزام: بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر گرفتار

برازیل اور امریکا میں ہیلی کاپٹر حادثات، 6 افراد ہلاک

آبنائے ہرمز کی صورتحال پر ایران کا دوٹوک مؤقف، امریکا کو نئی حقیقت تسلیم کرنا ہوگی، ایرانی فوج

جنگوں کے باعث عالمی ڈیزل مارکیٹ دباؤ کا شکار، سپلائی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ

امریکا نے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کردیا، جے ڈی وینس کا دعویٰ

’اس نے ستاروں کی روشنی ڈھانپ لی تھی‘: بگرام کے آسمان پر اڑتی دیوہیکل تکون نما ’پراسرار شے‘ کیا تھی؟

ایران دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا، جنگ یا جارحیت کا خواہاں بھی نہیں، مسعود پزشکیان

’بیٹی کو اپنے والد کے انجام کا یقین ہو چکا تھا‘: ایک پرانی ڈائری اور مویشیوں کے ٹریلر نے چھ سال بعد قتل کا معمہ کیسے سلجھایا؟

مکہ دفاعی معاہدہ: پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے اتحاد پر انڈیا میں تشویش کیوں ہے؟

’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ اہم کیوں ہے اور یہ اسرائیل اور ایران سمیت خطے کے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟

ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز کھولنے پر پیش رفت کا اشارہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی