آبنائے ہرمز کی صورتحال پر ایران کا دوٹوک مؤقف، امریکا کو نئی حقیقت تسلیم کرنا ہوگی، ایرانی فوج


ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ امریکا کو آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال کو تسلیم کرنا ہوگا، ایران اپنے مؤقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ایرانی فوج کے ترجمان کے مطابق آبنائے ہرمز سے متعلق ایران کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور ایرانی مسلح افواج نئے نظام کے نفاذ تک اپنی موجودہ پوزیشن برقرار رکھیں گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز کی نئی صورتحال کو نظرانداز کرنے یا اسے تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو مخالف فریق کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے کہا کہ ایرانی فوج میزائل اور ڈرون لانچنگ مقامات پر موجود ہے اور ملک کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج ملکی دفاع کے عزم پر قائم ہیں اور ضرورت پڑنے پر آخری دم تک مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہیں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

مکہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، دفاعی نوعیت کا ہے اور اس میں خطے کا کوئی بھی ملک شامل ہو سکتا ہے: پاکستان

وہ چار سادہ اصول جو جاپانی شہروں کو رہائش کے لیے دنیا کے بہترین مقامات بناتے ہیں

پیار کرنے والوں اور دھوکے بازوں کے لیے یکساں پرکشش اجتماعی شادی: ’ایک دلہن نے تو اپنے بھائی کو دولہا ظاہر کردیا‘

سمندری طوفان کے پیش نظر چین میں ہائی الرٹ، 16 سو سے زائد پروازیں منسوخ

حساس دفاعی معلومات افشا کرنے کا الزام: بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر گرفتار

برازیل اور امریکا میں ہیلی کاپٹر حادثات، 6 افراد ہلاک

آبنائے ہرمز کی صورتحال پر ایران کا دوٹوک مؤقف، امریکا کو نئی حقیقت تسلیم کرنا ہوگی، ایرانی فوج

جنگوں کے باعث عالمی ڈیزل مارکیٹ دباؤ کا شکار، سپلائی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ

امریکا نے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کردیا، جے ڈی وینس کا دعویٰ

’اس نے ستاروں کی روشنی ڈھانپ لی تھی‘: بگرام کے آسمان پر اڑتی دیوہیکل تکون نما ’پراسرار شے‘ کیا تھی؟

ایران دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا، جنگ یا جارحیت کا خواہاں بھی نہیں، مسعود پزشکیان

’بیٹی کو اپنے والد کے انجام کا یقین ہو چکا تھا‘: ایک پرانی ڈائری اور مویشیوں کے ٹریلر نے چھ سال بعد قتل کا معمہ کیسے سلجھایا؟

مکہ دفاعی معاہدہ: پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے اتحاد پر انڈیا میں تشویش کیوں ہے؟

’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ اہم کیوں ہے اور یہ اسرائیل اور ایران سمیت خطے کے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟

ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز کھولنے پر پیش رفت کا اشارہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی