برازیل اور امریکا میں ہیلی کاپٹر حادثات، 6 افراد ہلاک


برازیل اور امریکا میں پیش آنے والے دو مختلف ہیلی کاپٹر حادثات میں مجموعی طور پر 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ایک ہیلی کاپٹر جنگلاتی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کے گرنے کے بعد جائے حادثہ پر آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کے لیے امدادی ٹیمیں روانہ کی گئیں۔ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر ایک نجی کمپنی کا تھا جو سیاحوں کو فضائی سیر کرانے کی سہولت فراہم کرتی تھی اور حادثہ معروف سیاحتی مقام وسٹا چائنیسا کے قریب پیش آیا۔ کولمبیا کی قونصل جنرل ڈیانا پائز نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 3 کولمبین سیاح بھی شامل ہوسکتے ہیں، تاہم شدید جھلسنے کے باعث لاشوں کی شناخت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ دشوار گزار اور گھنے جنگلات کے باعث امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب امریکی ریاست یوٹاہ میں جنگلاتی آگ پر قابو پانے کے آپریشن میں مصروف ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ امریکی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر فش لیک نیشنل فاریسٹ میں لگی آگ بجھانے کے مشن پر مامور تھا۔ حادثے کے بعد علاقے میں نئی آگ بھڑک اٹھی، جو بعد میں پہلے سے جاری جنگلاتی آگ میں شامل ہوگئی۔ حکام کے مطابق دونوں آگ مل کر تقریباً 174 مربع میل یعنی 451 مربع کلومیٹر رقبے تک پھیل چکی ہیں، جبکہ امریکا کے مغربی علاقوں میں متعدد جنگلات اب بھی آتشزدگی کی لپیٹ میں ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

مکہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، دفاعی نوعیت کا ہے اور اس میں خطے کا کوئی بھی ملک شامل ہو سکتا ہے: پاکستان

وہ چار سادہ اصول جو جاپانی شہروں کو رہائش کے لیے دنیا کے بہترین مقامات بناتے ہیں

پیار کرنے والوں اور دھوکے بازوں کے لیے یکساں پرکشش اجتماعی شادی: ’ایک دلہن نے تو اپنے بھائی کو دولہا ظاہر کردیا‘

سمندری طوفان کے پیش نظر چین میں ہائی الرٹ، 16 سو سے زائد پروازیں منسوخ

حساس دفاعی معلومات افشا کرنے کا الزام: بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر گرفتار

برازیل اور امریکا میں ہیلی کاپٹر حادثات، 6 افراد ہلاک

آبنائے ہرمز کی صورتحال پر ایران کا دوٹوک مؤقف، امریکا کو نئی حقیقت تسلیم کرنا ہوگی، ایرانی فوج

جنگوں کے باعث عالمی ڈیزل مارکیٹ دباؤ کا شکار، سپلائی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ

امریکا نے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کردیا، جے ڈی وینس کا دعویٰ

’اس نے ستاروں کی روشنی ڈھانپ لی تھی‘: بگرام کے آسمان پر اڑتی دیوہیکل تکون نما ’پراسرار شے‘ کیا تھی؟

ایران دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا، جنگ یا جارحیت کا خواہاں بھی نہیں، مسعود پزشکیان

’بیٹی کو اپنے والد کے انجام کا یقین ہو چکا تھا‘: ایک پرانی ڈائری اور مویشیوں کے ٹریلر نے چھ سال بعد قتل کا معمہ کیسے سلجھایا؟

مکہ دفاعی معاہدہ: پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے اتحاد پر انڈیا میں تشویش کیوں ہے؟

’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ اہم کیوں ہے اور یہ اسرائیل اور ایران سمیت خطے کے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟

ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز کھولنے پر پیش رفت کا اشارہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی