سہیل آفریدی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے، اگلا وزیراعلیٰ کون ہوگا معلوم نہیں، شیر افضل مروت


رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے موجودہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہیں گے، تاہم اگلا وزیراعلیٰ کون ہوگا، اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد ان کے خلاف متعدد ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ناقص قانونی مشاورت فراہم کرنے والے لا افسران کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ انہی افسران کی وجہ سے سہیل آفریدی کے خلاف چالان جمع کرایا گیا۔ گورنر راج اور ایمرجنسی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ آئین میں ایمرجنسی کے لیے کوئی مخصوص مدت مقرر نہیں۔ ان کے بقول، گورنر راج ممکنہ طور پر دو ماہ بعد ختم ہوجائے، تاہم 12 اضلاع میں ایمرجنسی برقرار رہ سکتی ہے۔ انہوں نے عدلیہ کی آزادی پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ جج اور عدلیہ آزاد نہیں ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی کے استعفے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ ایک قابل اور محنتی جج سے محروم ہوگئی ہے۔ نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف نئے صوبوں کی حامی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر جنوبی اضلاع کو الگ صوبے کی حیثیت دی جاتی ہے تو وہاں اپنا وزیراعلیٰ، اسمبلی اور ہائیکورٹ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام نے عوام کو کچھ نہیں دیا، اس لیے نئے نظام کے ممکنہ نقصانات کی نشاندہی کی جانی چاہیے۔ لانگ مارچ سے متعلق سوال پر شیر افضل مروت نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مارچ میں دو ہزار افراد بھی شریک نہیں ہوتے تھے اور اس کے منتظمین نے مطلوبہ محنت نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو رسائی اور علاج کی سہولیات فراہم کرنا کوئی ایسا قومی مسئلہ نہیں تھا جس کے لیے اس انداز میں لانگ مارچ کیا جاتا۔ انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ انہوں نے پہلے ہی پیش گوئی کی تھی کہ مارچ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ ان کے مطابق، پارٹی کے اندر موجود یوٹیوبرز نے تحریک انصاف کو موجودہ صورتحال تک پہنچانے میں کردار ادا کیا ہے اور وہ پارٹی کو مزید نقصان پہنچائیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

عمران خان کے لیے اچھے دن نظر نہیں آرہے، منظور وسان کی نئی پیشگوئی

مریم نواز کا ’تھپڑ کے بدلے تھپڑ‘ کا مؤقف: کیا قانون زیرِ حراست ملزم کو سزا دینے کی اجازت دیتا ہے؟

دیر کالونی اسکول حادثہ، انکوائری رپورٹ میں ناقص تعمیرات پر مالک کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا

بلوچستان میں ٹرین آپریشن ایک روز کے لیے معطل

’ایران میں کوئی دفاعی معاہدہ نہیں ہو رہا تھا‘: تہران اجلاس سے کشمیر کمیٹی تک خواجہ آصف اور مولانا فضل الرحمٰن آمنے سامنے

پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس سیم نالے میں جا گری، 5 افراد جاں بحق، 40 زخمی

سڑک سے سکیورٹی رکاوٹ ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو 10، 10 سال قید اور جرمانے کی سزا

عوامی مسائل پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ پارلیمنٹ میں متحد ہیں، بیرسٹر گوہر

سہیل آفریدی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے، اگلا وزیراعلیٰ کون ہوگا معلوم نہیں، شیر افضل مروت

ملک میں پیٹرول کی یومیہ فروخت 21 ہزار 583 میٹرک ٹن، ڈیزل کی فروخت 16 ہزار 866 میٹرک ٹن ریکارڈ

پاک فوج اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد

مولانا فضل الرحمان نے احترام کی گنجائش ختم کردی، سینیٹ میں محسن نقوی کی سخت تنقید

عمران خان کی بہن نورین نیازی کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقلی: ’اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت نہیں‘

تھرپارکر ایمبولینس حادثہ: وزیراعلیٰ سندھ کا متوفین کے لواحقین کے لیے 20، 20 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان، صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی