معروف اداکار مسعود اختر انتقال کرگئے


پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف لیجنڈری اداکار مسعود اختر انتقال کر گئے ہیں۔ ان کا انتقال پھیھپڑوں کے کینسر کے باعث ہوا۔ 5 ماہ قبل ان کا بیٹا بھی اسی مرض میں انتقال کر گیا تھا۔ نجی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ مسعود کی طبیعت شدید خراب ہونے پر ان کو جمعے کے روز گنگا رام ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا یہ کئی دنوں سے کھانا پینا چھوڑ چکے تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر لاہور کے گلشنِ راوی میں ادا کی جائے گی۔ 1 ماہ قبل ان کی اہلیہ نے بتایا تھا کہ مسعود اپنے اکلوتے بیٹے سے بہت محبت کرتے تھے اور جب سے وہ دنیا سے گیا ہے یہ ڈپریشن کا شکار ہوگئے ہیں۔ ان کو ہر وقت صرف صاحبزادے کی یاد ستاتی رہتی ہے۔ واضح رہے کہ اداکار مسعود اختر نے 5 ستمبر 1940ء کو ساہیوال میں پیدا ہوئے۔ 1960ء میں فن کارانہ زندگی کا آغاز کیا اور جلد ہی اسٹیج کے مشہور اداکاروں میں شمار ہونے لگے۔ ان کے فن کو نکھارنے میں نذیر ضیغم نے بڑا نمایاں کردار ادا کیا۔ ٹیلی وژن کے متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا، چند فلمیں بھی کریڈٹ پر ہیں۔حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

عامر خان کا نئی گرل فرینڈ کے ہمراہ سابقہ اہلیہ کی رہائشگاہ آمد

موسمی چیٹرجی: جن کا نام امیتابھ بچن سمیت بہت سے اداکاروں کے ساتھ جوڑا گیا

ٹائٹینک کے بچ جانیوالے مسافر کا خط کروڑوں میں فروخت

ایمن اور منال کے بھائی معاذ خان کی شادی کی رسومات کا آغاز

سجل ملک کا عمران اشرف سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

تزئین حسین کی دوسری شادی کی ویڈیو وائرل

شنکر جے کشن: بالی وڈ کی کامیاب ترین موسیقار جوڑی اختلافات کا شکار کیوں ہوئی؟

عمران اشرف بیمار، مداحوں سے دعا کی درخواست

'ویڈنزڈے' فلم کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی

لاکھ اختلافات سہی لیکن پاکستان کے لئے ہم سب ایک ہیں۔۔ شمعون عباسی اور یاسر نواز نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دے دیا

ڈکی بھائی غیرزمہ داری کی وجہ سے پھر بڑی مشکل میں آگئے

ایک دہائی بعد فواد خان کی بالی وڈ واپسی کھٹائی میں، ’عبیر گلال‘ پر پابندی

عمران اشرف سے کیا رشتہ ہے؟ جعلی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سجل ملک کا نیا انکشاف

کھانا کھا لیا تو اب برتن دھو۔۔ پروڈیوسر سے بھی کام کروالیا! نانا پاٹیکر کی شخصیت سے متعلق پاریش راول کے دلچسپ انکشافات

فردوس جمال کیلئے بڑا اعزاز، اہم ایوارڈ سے نوازا دیا گیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی