ذیابیطس ٹائپ ٹو یا بلڈ شوگر کاعلاج صرف ایک عام سبزی سےممکن


ذیابیطس ٹائپ ٹو یا بلڈ شوگر کاعلاج صرف ایک عام سبزی سےممکن ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ سبزی خون میں شوگر کو 50 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد تقریباً 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ہے جن میں سے لاکھوں مریض روزانہ ادویات لینے اور انسولین لگانے پر مجبور ہیں۔ پاکستان میں جس رفتار سے ذیابیطس کا مرض پھیل رہا ہے اس سے خدشہ یہ ہے کہ 2045 تک پاکستان میں اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 6 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مریض کے خون میں چینی کی مقدار بہت زیادہ ہو جاتی ہے جسے بلڈ شوگر کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ ٹائپ ٹو ذیابیطس کے شکار افراد بلڈ شوگر کو ریگولیٹ کرنے کے لیے اپنے لبلبے سے مناسب انسولین نہیں پیدا کرسکتے،جس کا مطلب ہے کہ ان کا بلڈ شوگر خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے۔تاہم  ماہرین کی ریسرچ نے یہ انکشاف کیا ہے کہ پیاز کا عرق، اینٹی ذیابیطس دوا میٹفارمین کے ساتھ ملا کر دینے سے ہائی بلڈ شوگر اور مجموعی کولیسٹرول کی سطح کوتیزی سے کم کر سکتا ہے۔یہ بھی پڑھیں:محققین نے چوہوں پر اس نظریے کا تجربہ کیا۔ طبی طور پر ذیابیطس کے  شکار چوہوں کے تین گروپوں کو پیاز کے عرق کی مختلف خوراکیں دی گئیں تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا اس سے دوا کے اثر میں اضافہ ہو گا یا نہیں۔خوراک 200، 400 اور 600 ملی گرام فی کلوگرام جسمانی وزن تھی۔مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ ذیابیطس کے چوہوں میں سے جن کو 400 ملی گرام اور 600 ملی گرام فی کلوگرام جسمانی وزن خوراک دی گئی، ان کے خون میں شوگر کی سطح بنیادی سطح کے مقابلے میں بالترتیب 50 فیصد اور 35 فیصد تک تیزی سے کم ہو جاتی ہے۔پیاز کے عرق نے ذیابیطس کے چوہوں میں کولیسٹرول کی کل سطح کو بھی کم کردیا۔ 400 ملی گرام اور 600 ملی گرام کے سب سے زیادہ اثرات مرتب ہوئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تجربات سے ثابت ہوتا ہے کہ پیاز کا استعمال خون میں شوگر کی مقدارکو کنٹرول کر سکتا  ہے تاہم اس کے استعمال کے طریقہ کار اور مقدار  سے متعلق کوئی جواب موجود نہیں ۔ اس معاملے پر مزید تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

انڈیا اور پاکستان سے کہا میزائل رکھیں اور تجارت کریں، امید ہے جنگ بندی مستقل ہو گی: صدر ٹرمپ

سعودی عرب میں ٹرمپ کا جامنی قالین، عربی گھوڑوں اور 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے سے استقبال

پیئرز مورگن کا انڈیا پاکستان پر شو: ’یہ مباحثہ نہیں حملہ تھا، انڈین مہمانوں کو مائیک بھی دیا گیا اور کھلی چھوٹ بھی‘

سابق برطانوی فوجیوں کا ’جنگی جرائم‘ کا اعتراف: ’بچوں سمیت نہتے قیدیوں کو قتل کیا، کئی بار سوئے ہوئے لوگوں پر گولیاں چلائیں‘

فریج کو جراثیم سے پاک رکھنے کے وہ گُر جن کے بارے میں جاننا جدید ترین ٹیکنالوجی کے دور میں بھی ضروری ہے

بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود تاحال بند۔۔ بھارتی ائیر لائنز اب تک کتنے کروڑ کا بھاری نقصان اٹھا چکیں؟

بھارت کے بزدلانہ حملوں میں 11 فوجی اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے شہداء کے نام بتا دیے

پاکستان کا انڈین براہموس میزائل ’ہدف سے بھٹکانے‘ کا دعویٰ: کیا تیز رفتار میزائلوں کو ’اندھا‘ کیا جا سکتا ہے؟

جرمن ٹیکنالوجی فرم ایس اے پی کا کراچی میں انویشن ڈے تقریب کا انعقاد۔ کلاؤڈ ERP اور ڈیٹا پر مبنی جدت اور پاکستانی کمپنیوں کی جدید ٹیکنالوجی پر منتقلی پر گفتگو۔

بھارت پر برتری۔۔ پاک چین ٹیکنالوجی کے جدید میزائلوں کا پلڑا بھاری ! چینی ملٹری جریدے بھی سراہ اٹھے

کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش نے انڈیا کو مشکل میں ڈال دیا ہے

سونا ایک بار پھر مہنگا۔۔ جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟

انڈین حملوں میں پاکستانی فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر سمیت 11 فوجی اہلکار جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 40 شہری ہلاک ہوئے: آئی ایس پی آر

گرمیوں میں نہار منہ ستو کا شربت کیوں پینا چاہیئے؟ صدیوں سے استعمال ہونے والے شربت کے جادوئی فائدے جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں

200 سانپوں سے خود کو کٹوا چکا ہوں۔۔ یہ شخص خود اپنی جان سے کیوں کھیلتا ہے؟ حیران کن وجہ بھی بتا دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی