بھارت میں بی بی سی کے دفتر پر چھاپے


بھارت میں سچائی بتانے پر مودی سرکار نے برطانوی نشریاتی ادارے کے خلاف کاروائیاں شروع کر دیں، بھارت میں محکمہ ٹیکس نے بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے مارنا شروع کر دئیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کے 15 اہلکاروں نے دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر میں کارروائی کی، تلاشی بین الاقوامی ٹیکسیشن اور ٹرانسفر پرائسنگ میں بے ضابطگیوں کے الزامات پر کی گئی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کیہ چھاپے کے دوران بی بی سی کے ملازمین کے موبائل فون ضبط کر لیے گئے اور انہیں گھر جانے کو بھی کہا گیا۔ India tax department raids BBC Delhi office: journalist — AFP News Agency (@AFP) February 14, 2023واضح رہے بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر، بھارتی مسلمانوں، گجرات قتل عام، ہندو انتہا پسندی اور دیگر عوامل کا جائزہ لیا تھا۔ بی بی سی کا کہنا تھا کہ مودی کی وزارت عظمیٰ، حکومت میں مسلمانوں سے روا سلوک بارے متواتر الزامات لگائے گئے۔ یہ سلسلہ وار کہانی الزامات کے پس پردہ حقائق کی تحقیقات کرے گی۔نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ سیریز کا مقصد مودی کا ہندو انتہاء پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگ سے تعلق، بھارتیہ جنتا پارٹی میں ابھرنے کا جائزہ لینا ہے۔ مودی کا مقبوضہ جموں و کشمیر پر شب خون مارنا، آرٹیکل 370 کا خاتمہ، شہریت قانون کی جانچ ہے۔ لیکن بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بی بی سی کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پراسرار بیماری کا شکار نوجوان، جو ٹھنڈے کو گرم اور گرم کو ٹھنڈا محسوس کرتا ہے

سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے پر غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی

ولادیمیر پوتن کی جنگ بندی کی پیشکش پر یوکرین کا جواب مبہم ہے: روس

دوسری مدت کیلئے آسٹریلوی وزیراعظم نے میدان مار لیا

بائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والے آسٹریلوی وزیراعظم البانیز کی عام انتخابات میں جیت

امریکہ کے وڈ پیکرز کا ’فَنی کرائم‘، درجنوں گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے

دفاعی بجٹ 13 فیصد بڑھانے کا فیصلہ

پہلگام حملہ، انڈیا نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی لگا دی

پہلگام حملہ، انڈیا نے پاکستان سے تمام درآمدات پر پابندی لگا دی

امریکا نے روس اور یوکرین امن مذاکرات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر دیا

پہلگام واقعے میں بھارت کشمیری عوام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، واعظ عمر فاروق

انڈین ریاست گوا کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک، 55 زخمی

انڈین ریاست گوا کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

چینی کاروبار ٹرمپ کی ٹیرف جنگ کے خلاف ڈٹ گئے: ’ہمارے پاس امریکہ کے متبادل ممالک موجود ہیں‘

’کہاں جائیں‘، لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیری جنگ کے خطرے کے سائے میں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی