ترکیہ شام زلزلہ، اموات 46 ہزار سے بڑھ گئیں


انقرہ: ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے سے اموات بڑھ کر 46 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ میں اب تک 40 ہزار 642 اموات ہو چکی ہیں اور اب بھی ملبہ ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شام میں 5 ہزار 814 افراد چل بسے۔متاثرہ علاقوں میں تاحال ریسکیو کا کام تیزی سے جاری ہے اور اموات میں اب بھی اضافے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب دنیا بھر سے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد روانہ کی جا رہی ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے طیاروں کے ذریعے ترکیہ اور شام میں متاثرین کے لیے امداد بھیجی جا چکی ہیں۔اقوم متحدہ کی جانب سے بھی ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے ایک ارب ڈالر کی اپیل کی جا چکی ہے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ فنڈ ترکیہ میں 52 لاکھ افراد کو 3 ماہ کے لیے انسانی امداد فراہم کرے گا۔یہ بھی پڑھیں: دوسری جانب ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کے لیے ٹیلی میراتھن نشریات بھی کی گئیں۔ جس میں مختلف ٹی وی چینلز نے چند گھنٹوں میں 6 ارب ڈالر سے زائد کی امداد جمع کی گئی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پراسرار بیماری کا شکار نوجوان، جو ٹھنڈے کو گرم اور گرم کو ٹھنڈا محسوس کرتا ہے

سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے پر غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی

ولادیمیر پوتن کی جنگ بندی کی پیشکش پر یوکرین کا جواب مبہم ہے: روس

دوسری مدت کیلئے آسٹریلوی وزیراعظم نے میدان مار لیا

بائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والے آسٹریلوی وزیراعظم البانیز کی عام انتخابات میں جیت

امریکہ کے وڈ پیکرز کا ’فَنی کرائم‘، درجنوں گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے

دفاعی بجٹ 13 فیصد بڑھانے کا فیصلہ

پہلگام حملہ، انڈیا نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی لگا دی

پہلگام حملہ، انڈیا نے پاکستان سے تمام درآمدات پر پابندی لگا دی

امریکا نے روس اور یوکرین امن مذاکرات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر دیا

پہلگام واقعے میں بھارت کشمیری عوام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، واعظ عمر فاروق

انڈین ریاست گوا کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک، 55 زخمی

انڈین ریاست گوا کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

چینی کاروبار ٹرمپ کی ٹیرف جنگ کے خلاف ڈٹ گئے: ’ہمارے پاس امریکہ کے متبادل ممالک موجود ہیں‘

’کہاں جائیں‘، لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیری جنگ کے خطرے کے سائے میں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی